تمام سیاسی ومذہبی جماعتیںاور سول وعسکری ادار ے 8فروری کے الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف حاصل ہونے والے مینڈیٹ کااحترام کریں ،
وفاق اورصوبوںمیںتحریک انصاف کے حکومت بنانے کے آئینی حق کوتسلیم کریں۔الطاف حسین
الیکشن میں شاندارکامیابی پر عمران خان اورPTI کے تمام ثابت قدم اوروفاپرست ذمہ داروں، محنتی کارکنوں اورہمدردوںکوقائدتحریک الطاف حسین کی مبارکباد
لندن…14 فروری 2024ئ
ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے پاکستان کی تمام سیاسی ومذہبی جماعتوںاور سول وعسکری اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ 8فروری کے الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کوحاصل ہونے والے مینڈیٹ کااحترام کریں اور وفاق اور صوبوںمیںتحریک انصاف کے حکومت بنانے کے آئینی حق کوتسلیم کریں۔ بدھ کو جاری اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں اپنی اوراصل ایم کیوایم (Real MQM) کے تمام ذمہ داروں، کارکنوںاورہمدردوںکی جانب سےPTI کے سربراہ عمران خان اورتحریک انصاف کے تمام ثابت قدم اوروفاپرست ذمہ داروں، محنتی کارکنوں اورہمدردوںکو8 فروری 2024ء کے الیکشن میں PTIکی بھاری اکثریت سے شاندار کامیابی پر دل کی گہرائیوںسے زبردست مبارکباد پیش کرتاہوں۔انہوں نے کہاکہ میں پاکستان کے تمام جمہوریت پسند عوام سے بھی اپیل کرتاہوںکہ وہPTI کو دیئے گئے عوامی مینڈیٹ کوکھلے دل سے تسلیم کریں۔ میں ساتھ ساتھ ملک کی تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں اورتمام سول وعسکری اداروںسے بھی اپیل کرتاہوںکہ وہ بھی PTI کے عوامی مینڈیٹ اورفتح کوکھلے دل سے تسلیم کرتے ہوئے ملک میں جمہوریت کے باقاعدہ آغاز ونفاذ کے عمل کوکامیاب میں اپنااپنامثبت کردار اداکریں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں ملک کے سول وعسکری اداروں اورملک کی تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں سے بھی مزید اپیل کرتاہوں کہ ملک میں اب وفاق اورصوبوں میں جہاں جہاں PTIکو اکثریت حاصل ہوئی ہے وہاں وہاں PTI کے حکومت بنانے کے آئینی اورقانونی حق کوتسلیم کریں ، اسی میں ملک کی بقا وسلامتی اور جمہوریت کی بقاہوگی۔
٭٭٭٭٭