Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی میں ایم کیوایم کے کارکنان اورآزاد امیدواروں کے گھروں پررینجرز اورپولیس کے غیرقانونی چھاپے ، اہل خانہ کو ہراساں کیاگیا گرفتارشدگان پر منشیات کے جھوٹے مقدمات قائم کردیے گئے


کراچی میں ایم کیوایم کے کارکنان اورآزاد امیدواروں کے گھروں پررینجرز اورپولیس کے غیرقانونی چھاپے ، اہل خانہ کو ہراساں کیاگیا  گرفتارشدگان پر منشیات کے جھوٹے مقدمات قائم کردیے گئے
 Posted on: 1/30/2024
کراچی میں ایم کیوایم کے کارکنان اورآزاد امیدواروں کے گھروں پررینجرز اورپولیس کے غیرقانونی چھاپے ، اہل خانہ کو ہراساں کیاگیا  گرفتارشدگان پر منشیات کے جھوٹے مقدمات قائم کردیے گئے
آزادامیدواروں اور کارکنان کے گھروںپر غیرقانونی چھاپے اور بلاجواز گرفتاریاں قابل مذمت ہیں، ایم کیوایم رابطہ کمیٹی
 سیاسی کارکنان کو منشیات کے جھوٹے مقدمات میں ملوث کرکے جیلوں میں قید کرنا سراسر ظلم اورناانصافی ہے، رابطہ کمیٹی
چیف الیکشن کمشنراورچیف جسٹس صورتحال کا نوٹس لیں ۔رابطہ کمیٹی
لندن۔۔۔30، جنوری2024ئ
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی کے مختلف علاقوں میں آزادامیدواروں اور ایم کیوایم کے کارکنان کے گھروںپر رینجرز اورپولیس کے غیرقانونی چھاپوں اور بلاجواز گرفتاریوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن سے جاری ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ نگراں حکومت اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے مسلسل یہ دعویٰ کیاجاتارہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کی جارہی ہے لیکن ان دعوؤں کے برعکس آزاد امیدواروں اور ایم کیوایم کے کارکنان کے گھروں پر چھاپوں اورگرفتاریوں کاسلسلہ جاری ہے ۔ گزشتہ دنوں رینجرز اور پولیس کے اہلکاروں نے پی آئی بی کالونی ، کورنگی ، رنچھوڑلائن ، نیوکراچی ، بلدیہ ٹاؤن،فیڈرل بی ایریا، شاہ فیصل کالونی اور شہرکے دیگر علاقوں میں عام انتخابات میں حصہ لینے والے آزاد امیدواروں اور ایم کیوایم کے کارکنان کے گھروں پر غیرقانونی چھاپے مارے ، اہل خانہ کو ہراساں کیااور متعددکارکنان کو بلاجوا زگرفتارکرکے ان پر چرس اور دیگر منشیات کے جھوٹے مقدمات قائم کردیے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ سیاسی کارکنان کو منشیات کے جھوٹے مقدمات میں ملوث کرکے جیلوں میں قید کرنا سراسر ظلم اورناانصافی ہے جس کی جتنی بھی 
مذمت کی جائے کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے نگراں حکومت، چیف الیکشن کمشنراورچیف جسٹس سپریم کورٹ سے مطالبہ کیاکہ آزاد امیدواروں اور ایم کیوایم کے کارکنان کے گھروں پر غیرقانونی چھاپوں ، بلاجواز گرفتاریوں اور انہیں منشیات کے جھوٹے مقدمات میں ملوث کرنے کا نوٹس لیاجائے، چھاپوں اورگرفتاریوں کا سلسلہ بند کرایاجائے اور ایم کیوایم کی سیاسی سرگرمیوں پر غیرقانونی اور غیرآئینی پابندی کا سلسلہ بند کرایاجائے ۔

٭٭٭٭٭


1/2/2025 4:04:17 PM