متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی عام انتخابات کے لئے اپنے
حمایت یافتہ وفاپرست امیدواروں کے ناموں کااعلان آج کرے گی
ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین نے حمایت یافتہ وفاپرست امیدواروں کے ناموںکا اعلان کرنے کے فیصلے کی توثیق کردی
حمایت یافتہ امیدواروںکے ناموںکااعلان رابطہ کمیٹی آج بروز اتوار شام 6 بجے اہم وڈیو بریفنگ میں کرے گی
لندن…4 فروری 2024ئ
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی 8فروری کوہونے والے عام انتخابات کے لئے اپنے حمایت یافتہ وفاپرست امیدواروں کے ناموں کااعلان آج بروز اتوارکرے گی۔اس بات کافیصلہ رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کیاگیا۔ ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے حمایت یافتہ وفاپرست امیدواروں کے ناموںکا اعلان کرنے کے رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کی۔ حمایت یافتہ وفاپرست امیدواروںکے ناموں کا اعلان رابطہ کمیٹی ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں آج بروز اتوار پاکستان وقت شام 6 بجے اور لندن وقت دوپہر ایک بجے اہم وڈیو بریفنگ میں کرے گی۔ رابطہ کمیٹی کی یہ اہم وڈیوبریفنگ ایم کیوایم کے آفیشل فیس بک پیج اوریوٹیوب چینل ایم کیوایم آفیشل پر براہ راست نشر کی جائے گی۔
٭٭٭٭٭