'' شہیدِ وفا''پروفیسر ڈاکٹرحسن ظفر عارف شہید ''وفا '' کی علامت اور مثال ہیں ۔ الطاف حسین
پروفیسر ڈاکٹرحسن ظفر عارف شہید نے جان دیدی لیکن
اپنی وفاکاسودا نہیں کیا
پروفیسر ڈاکٹرحسن ظفر عارف ایک بڑے فلاسفراوراستادتھے، ان کاقتل صرف ایک فرد کانہیں بلکہ ایک بڑے عالم کاقتل تھا
شہیدِ وفا پروفیسر ڈاکٹرحسن ظفر عارف شہید کی چھٹی برسی پر بانی وقائدجناب الطاف حسین کازبردست خراج عقیدت
لندن …12 جنوری 2024ئ
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے پاکستان کے ممتازپروفیسر،فلاسفراورایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر، شہیدِ وفا پروفیسر ڈاکٹرحسن ظفر عارف شہید کو ان کی چھٹی برسی پر زبردست خراج عقیدت پیش کیاہے ۔ اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ 22 اگست 2016ء کے بعد ایک ایسے وقت جبکہ تحریک کے بیشتر سینئر ذمہ داران اپنی وفاکا سوداکرکے تحریک اورنظریہ سے غداری کررہے تھے اور شہیدوں کے لہو کاسوداکررہے تھے ایسے میں ڈاکٹرحسن ظفر عارف شہید نے تحریک سے وفانبھائی ،انہوں نے قیدوبند کی صعوبتیں اوراذیتیں برداشت کیں لیکن تحریک کو نہ چھوڑا۔ انہیں 13جنوری 2018ء کوگرفتارکرنے کے بعد تشددکرکے قتل کردیاگیا،وہ ایک بڑے فلاسفراوراستادتھے، ان کاقتل صرف ایک فرد کانہیں بلکہ ایک بڑے عالم کاقتل تھا۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ڈاکٹرحسن ظفر عارف نے اپنی جان دیدی لیکن اپنی وفاکاسودا نہ کیا،اس طرح وہ '' وفا '' کی علامت اور مثال بن گئے اور '' شہیدِ وفا''کہلائے ۔ جناب الطاف حسین نے تحریک کے تمام کارکنوں، ماؤں،بہنوں بزرگوںاورنوجوانوںسے کہاکہ وہ شہیدِ وفاپروفیسر ڈاکٹرحسن ظفرعارف شہید کوخراج عقیدت پیش کریں، ان کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کریں۔
٭٭٭٭٭