شہیدِ وفاپروفیسرڈاکٹرحسن ظفر عارف شہید کی چھٹی برسی
کل منائی جائے گی
ڈاکٹرحسن ظفر عارف شہیدکوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کی جائے گی
رابطہ کمیٹی کا ڈاکٹرحسن ظفر عارف شہید کو خراج عقید ت
لندن …12 جنوری 2024ئ
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر شہیدِ وفا پروفیسر ڈاکٹرحسن ظفر عارف شہید کی چھٹی برسی کل منائی جائے گی اور شہیدِ وفاکوخراج عقیدت پیش کرنے کے لئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کی جائے گی۔ پروفیسرڈاکٹرحسن ظفر عارف شہید ایک ممتاز پروفیسراورفلاسفر ہونے کے ساتھ ساتھ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر بھی تھے۔ انہیں اکتوبر2016ء میں گرفتارکرکے کئی ماہ تک جیل میں قید بھی رکھاگیا۔ انہیں 13جنوری 2018ء کوکراچی میںدوبارہ گرفتارکرنے کے بعد ماورائے عدالت قتل کردیاگیاتھا،ان کی تشددزدہ لاش کراچی کے ساحلی علاقے ابراہیم حیدری ریڑھی گوٹھ کے علاقے میں ان کی کار میں پائی گئی تھی۔ متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے شہیدِ وفاپروفیسرڈاکٹرحسن ظفر عارف شہید کوزبردست خراج عقیدت پیش کیاہے اورکارکنوںسے کہاہے کہ وہ شہیدِ وفا ڈاکٹر حسن ظفر عارف کی برسی پرانہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کریں
٭٭٭٭٭