ممتاز گلو کار آفتاب احمد خان مرحوم کی فاتحہ سوئم
مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی وقاتحہ خوانی کی گئی
ایم کیوایم ایڈو ئزری کونسل کے سابق رکن نثار احمد پنہور ،مرحوم کے بھائی معروف فنکار ایاز احمدسمیت دیگر اہل خانہ اور کارکنان کی شرکت
لندن۔۔7دسمبر 2024ئ
ممتاز گلو کار آفتاب احمد خان مرحوم کا سوئم آج کراچی میں ان کی رہائش گاہ واقع گلشن اقبال میں منعقد ہوا ۔سوئم کے سلسلے میں مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی وقاتحہ خوانی کی گئی اور مرحوم کو زبردست خراج عقید پیش کیا گیا ۔سوئم کے اجتماع میں ایم کیوایم ایڈو ئزری کونسل کے سابق رکن اور سابق رکن قومی اسمبلی نثار احمد پنہور ،مرحوم کے بھائی معروف مزاحیہ فنکار ایاز احمد،مرحوم کے صاحبزادے سالار خان سمیت دیگر اہل خانہ اور ایم کیوایم کے کارکنان وہمدردوں نے شرکت کی ۔