کینیڈین حکومت کی جانب سے کراچی اوردیگر شہروں میں دہشت گردی اور امن وامان کی خرابی کے خدشات کے پیش نظر اپنے شہریوںکو ان شہروں کاسفرنہ کرنے کی ہدایت تشویشناک ہیں۔ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
حکومت پاکستان کراچی اوردیگر علاقوں میں شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کیلئے ہنگامی اقدامات کرے۔ رابطہ کمیٹی
لندن … 7 جنوری 2024ئ
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے کینیڈاکی حکومت کی جانب سے کراچی سمیت پاکستان کے مختلف شہروں اور علاقوں میں دہشت گردی اور امن وامان کی خرابی کے خدشات کے پیش نظر اپنے شہریوںکو کراچی اور دیگرشہروں کاسفرنہ کرنے کی ہدایت پر سخت تشویش کااظہارکیاہے ۔ اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ کراچی کے بارے میں کینیڈین حکومت کی اس تازہ ترین ٹریول ایڈوائزر ی کی وجہ سے کراچی کے شہریوں میں شدیداضطراب پایاجاتا ہے لہٰذا حکومت پاکستان سے ہمارا مطالبہ ہے کہ وہ کراچی اور دیگرشہروں میں امن وامان برقرار رکھنے اور شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کیلئے ہنگامی بنیادوںپر اقدامات کرے۔ رابطہ کمیٹی نے شہریوںسے بھی اپیل کی کہ وہ بھی اپنے گردوپیش پر نظررکھیں اورمحتاط رہیں۔
٭٭٭٭٭