ممتاز گلوکارآفتاب احمدخان مرحوم کو کراچی کے سخی حسن قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا
تدفین میں مرحوم کے عزیز واقرباء اورایم کیوایم کے ذمہ داروں اوروفاپرست کارکنوں ، سینکڑوں سوگواروںکی شرکت
آفتاب خان مرحوم کے جنازے میںایم کیوایم کی سینٹرل ایڈوائزری کونسل کے سابق انچارج آفتاب بقائی ، کونسل کے سابق ارکان مومن خان مومن، نثارپنہور، غلام علی شاہانی، شکیل زئی ایڈوکیٹ، رحمت ایڈوکیٹ اور دیگرذمہ داروں کی شرکت۔ آفتاب خان مرحوم کے بھائی ایاز خان اور صاحبزادے سالار خان سے تعزیت کی
لندن … 5 جنوری 2024ئ
پاکستان کے ممتاز گلوکارآفتاب احمدخان مرحوم کوآج کراچی کے سخی حسن قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔تدفین میں مرحوم کے عزیز واقرباء اورایم کیوایم کے ذمہ داروں اور وفاپرست کارکنوں سمیت سینکڑوں سوگواروںنے شرکت کی اور مرحوم کوخراج عقیدت پیش کیا ۔ آفتاب خان مرحوم کی نماز جنازہ گلشن ِ اقبال کی مسجدبیت الکرم میں اداکی گئی ۔ جس کے بعد مرحوم کوسخی حسن قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا ۔مرحوم کی قبرپر بڑی تعداد میں پھول چڑھائے گئے اورفاتحہ خوانی کی گئی ۔ آفتاب خان مرحوم کے جنازے میں ایم کیوایم کے بانی و قائد جناب الطاف حسین کی جانب سے ایم کیوایم کی سینٹرل ایڈوائزری کونسل کے سابق انچارج آفتاب الدین بقائی ، کونسل کے سابق ارکان مومن خان مومن، نثارپنہور، غلام علی شاہانی، شکیل زئی ایڈوکیٹ، رحمت ایڈوکیٹ اور دیگرذمہ داروں نے بھی شرکت کی اور آفتاب خان مرحوم کے بھائی ایاز خان اور صاحبزادے سالار خان سے تعزیت کی ۔ انہوں نے مرحوم کی قبرپر پھول چڑھائے ، مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اورانہیں خراج عقیدت پیش کیا ۔