Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

آفتاب خان کے انتقال سے عوام ایک سچے گلوکارسے محروم ہوگئے۔انکے انتقال سے دلی صدمہ پہنچاہے الطاف حسین


  آفتاب خان کے انتقال سے عوام ایک سچے گلوکارسے محروم ہوگئے۔انکے انتقال سے دلی صدمہ پہنچاہے الطاف حسین
 Posted on: 1/4/2024 1
  آفتاب خان کے انتقال سے عوام ایک سچے گلوکارسے محروم ہوگئے۔انکے انتقال سے دلی صدمہ پہنچاہے الطاف حسین
آفتاب خان ایک سچے حق پرست تھے،انہوں نے کٹھن دور میں بھی ایم کیو ایم کے کئی تنظیمی ترانے گائے
آفتاب خان کے گائے ہوئے تنظیمی ترانے تحریک کے کارکنوںاورعوام میں جوش وجذبہ پیدا کرتے ہیں
آفتاب خان اپنی خوبصورت آواز کی صورت میںاپنے چاہنے والوں کے دلوں میںہمیشہ زندہ رہیں گے۔ الطاف حسین

لندن… 4  جنوری 2024ئ
ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے پاکستان کے ممتاز گلوکار آفتاب احمد خان کے انتقال پر دلی رنج وغم کااظہار کیا ہے۔اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے آفتاب خان مرحوم کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ آفتاب خان نے بے شمار نغمے اورغزلیں گانے کے ساتھ ساتھ ایم کیوایم کے کئی ترانے بھی گائے ۔ وہ ایک سچے حق پرست تھے ، انہوں نے آزمائش اورکٹھن دورمیں بھی ایم کیو ایم کے کئی تنظیمی ترانے گائے ، ان کے گائے ہوئے تنظیمی ترانے ہمیشہ کی طرح آج بھی تحریک کے کارکنوںاورعوام میں جوش وجذبہ پیدا کرتے ہیں۔آفتاب خان کے انتقال کی خبر سے دنیا بھرمیں مقیم ایم کیوایم کے کارکنان وہمدروں کو بھی دلی صدمہ پہنچا ہے ۔ ان کے انتقال سے عوام ایک سچے گلوکار سے محروم ہوگئے لیکن وہ اپنی خوبصورت آواز اورگائیکی کی صورت اپنے چاہنے والوں میںہمیشہ زندہ رہیںگے۔جناب الطاف حسین نے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے ساتھ ہیں اور سوگوارلواحقین کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔جناب الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ آفتاب خان مرحوم کی مغفرت فرمائے،ان کے درجات بلندکرے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اور ان کے تمام سوگوارلواحقین کوصبرجمیل عطافرمائے۔ (آمین ثمہ آمین)
٭٭٭٭٭


12/21/2024 11:29:09 PM