ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ انتخابی فارمز بھیجنے والے افراد الیکشن کمیشن میں حلقوںسے کاغذات نامزدگی جمع کرادیں۔ رابطہ کمیٹی
وقت کی کمی کے باعث تمام انتخابی فارمز کی اسکروٹنی نہیں کر سکے اور تمام امیدواروں کے انٹرویوز بھی نہیں کرسکے۔مصطفےٰ عزیزآبادی
الیکشن میں قائدکے وفاپرست مخالفین کوسرپرائز دینگے ۔ مصطفےٰ عزیزآبادی
قائدتحریک کی اپیل پر بڑی تعداد میں انتخابی فارمز کاموصول ہونا ہی ایم کیوایم کی کامیابی ہے۔ رابطہ کمیٹی کی ہنگامی وڈیو بریفنگ
لندن…23 دسمبر 2023ء
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے کہاہے کہ جن امیدواروںنے ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ انتخابی فارمز بھیجے ہیں ان سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ الیکشن کمیشن جاکراپنے اپنے حلقوںسے کاغذات نامزدگی جمع کرادیں۔ یہ اپیل ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے ہفتہ کی شب اپنی ہنگامی وڈیوبریفنگ میں کی ۔ وڈیوبریفنگ سے رابطہ کمیٹی کے کنوینر مصطفےٰ عزیزآبادی، ڈپٹی کنوینر ریحان عبادت،رابطہ کمیٹی کے ایڈوائزر اورایم کیوایم کی الیکشن کمیٹی کے انچارج ڈاکٹرندیم احسان، رابطہ کمیٹی کے ارکان ارشدحسین، محفوظ حیدری اورحسان بٹ نے اظہار خیال کیا۔ کنوینر مصطفےٰ عزیزآبادی نے کہاکہ بانی وقائد جناب الطاف حسین کی ایم کیوایم نے کارکنوںاور ہمدردوں کی آرا کی روشنی میں 8 فروری 2024ء کوہونے والے عام انتخابات کے بائیکاٹ کے بجائے اس میں حصہ لینے کافیصلہ کیا ۔ بانی وقائد جناب الطاف حسین کی اپیل پر ہمیںزبردست رسپانس ملااورانٹرنیشنل سیکریٹریٹ کے ای میل اورواٹس اپ پر سینکڑوںکی تعداد میں انتخابی فارمز موصول ہوئے ۔یہ انتخابی فارمز صرف کراچی اورحیدرآباد سے ہی نہیں بلکہ سکھر، میرپورخاص، نوابشاہ، سانگھڑ، عمرکوٹ، جھڈو، بدین، دادو، جیکب آباد اورسندھ کے دیگر شہروں کے ساتھ ساتھ پنجاب، بلوچستان اورخیبرپختونخواسے بھی موصول ہوئے۔ انہوںنے کہاکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے اچانک شیڈول کے اعلان اوروقت کی کمی کے باعث ہم تمام موصول ہونے والے انتخابی فارمز کی اسکروٹنی نہیں کر سکے اورتمام امیدواروں کے انٹرویوز بھی نہیں کرسکے۔لہٰذا انتخابات میں حصہ لینے کے خواہشمند افرادالیکشن کمیشن میں اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرادیں۔مصطفےٰ عزیزآبادی نے کہاکہ تمام ترمشکلات اورنامساعد حالات کے باوجود قائد تحریک جناب الطاف حسین کے وفاپرست کارکنان پاکستان میں بھرپور اور منظم انداز میں کام کررہے ہیں، انشاء اللہ الیکشن میں قائدتحریک کے وفاپرست مخالفین کوسرپرائز دیںگے۔ ڈپٹی کنوینر ریحان عبادت،رابطہ کمیٹی کے ایڈوائزر ڈاکٹرندیم احسان، رابطہ کمیٹی کے ارکان ارشدحسین، محفوظ حیدری اورحسان بٹ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ قائدتحریک کی اپیل پر بڑی تعداد میں انتخابی فارمز کاموصول ہونا ہی ایم کیوایم کی کامیابی ہے۔ اس موقع پر الیکشن کمیٹی کے انچارج ڈاکٹر ندیم احسان نے الیکشن کے حوالے سے ناظرین کے مختلف سوالات کے جوابات بھی دیے۔