Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

8، فروری کے انتخابات میں آزاد امیدوار کھڑے کئے جائیں گے ۔مصطفےٰ عزیزآبادی ،کنوینرایم کیوایم خواہشمند امیدواروں کے لئے فارم بھی جاری کردیاگیا


  8، فروری کے انتخابات میں آزاد امیدوار کھڑے کئے  جائیں گے ۔مصطفےٰ عزیزآبادی ،کنوینرایم کیوایم     خواہشمند امیدواروں کے لئے فارم بھی جاری کردیاگیا
 Posted on: 12/8/2023

8، فروری کے انتخابات میں آزاد امیدوار کھڑے کئے
 جائیں گے ۔مصطفےٰ عزیزآبادی ،کنوینرایم کیوایم
    خواہشمند امیدواروں کے لئے فارم بھی جاری کردیاگیا
 ایم کیوایم پر سے پابندی ختم کی جائے اوراسے آزادانہ سیاسی سرگرمیوںکی اجازت دی جائے۔مصطفےٰ عزیزآبادی
انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں رابطہ کمیٹی کی بریفنگ
لندن۔۔۔7، دسمبر2023ئ
متحدہ قومی موومنٹ نے اعلان کیاہے کہ پاکستان میں8، فروری2024ء کو ہونے والے عام انتخابات میں آزاد امیدوار کھڑے کئے جائیںگے۔اس سلسلے میں ایم کیوایم نے انتخابات میں حصہ لینے کے خواہش مند وفاپرست کارکنان اور عوام سے کوائف طلب کرلیے ہیں اوراس سلسلے میں ایک  فارم بھی جاری کردیا ہے ۔ اس بات کااعلان جمعرات کی شام ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر مصطفےٰ عزیزآبادی نے انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لند ن میں وڈیوبریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وڈیوبریفنگ میں ڈپٹی کنوینر ریحان عبادت، ایم کیوایم کے نیشنل اینڈانٹرنیشنل سیکریٹری اطلاعات قاسم علی رضا اوررابطہ کمیٹی کے رکن حسان بٹ نے بھی اظہار خیال کیا ۔ مصطفےٰ عزیزآبادی نے کہاکہ گزشتہ دنوں ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں مقیم وفاپرست کارکنان وعوام سے آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے کے حوالے سے رائے طلب کی تھی ، اس کے علاوہ جنرل ورکرز اجلاس کرکے بھی کارکنوںسے رائے لی تھی۔ اس ضمن میں ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن کوکارکنوں کے علاوہ صحافیوں، قلمکاروں، دانشوروں، ٹیکنوکریٹس اوردیگرشعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے ای میل اور سیکریٹریٹ کے واٹس ایپ فون نمبرکے ذریعے بڑی تعداد میں آراء موصول ہوئیں۔ کارکنان وعوام کی جانب سے عام انتخابات میں حصہ لینے کے علاوہ یہ رائے بھی سامنے آئی کہ اگر ایم کیوایم کو سیاسی سرگرمیوں اور انتخابات میں حصہ لینے کی آزادی نہیں دی جاتی تو آئندہ عام انتخابات میں آزاد امیدوار کھڑے کیے جائیں یاآزاد امیدواروں کی حمایت کی جائے ۔ ان آراء کی روشنی میں  رابطہ کمیٹی نے عام انتخابات میں آزاد امیدوار کھڑے کرنے کا فیصلہ کیاہے ۔اس سلسلے میں انتخابات میں حصہ لینے کے خواہشمند وفاپرست کارکنان اوردیگرشعبہ ء زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے کوائف طلب کرلیے ہیں ، اس کیلئے ایک فارم بھی تیار کیاگیاہے جو وڈیو بریفنگ میں پیش کیا گیا ۔ مصطفےٰ عزیزآبادی بتایاکہ یہ فارم ایم کیوایم کی ویب سائٹ www.mqm.org پر بھی دستیاب ہوگا۔  انتخابات میں حصہ لینے کے خواہشمند افرادیہ فارم پُر کرکے شناختی کارڈ کی کاپی اور تازہ تصویر کے ہمراہ ایم کیوایم کے ای میل ایڈریس [email protected] پر ارسال کرسکتے ہیں ۔ اس سلسلے میں مزیدمعلومات کے لئے ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن کے واٹس اپ نمبر +44-7908510556  یا 
لینڈ لائن فون نمبر +44-208-9527300  پر بھی رابطہ کیاجاسکتاہے۔ الیکشن کے حوالے سے ایک کمیٹی موصول ہونے والے ان فارمز کاجائزہ لے گی۔  
مصطفےٰ عزیزآبادی نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے اپیل کی کہ ایم کیوایم کو آزادانہ سیاسی سرگرمیوںکی اجازت دی جائے اورقائدتحریک الطاف حسین پر پابندی ختم کی جائے ۔ انہوں نے چیف الیکشن کمیشن سے اپیل کی کہ ایم کیوایم اور پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتوںا ورگروہوںکو انتخابات میں حصہ لینے کے یکساں مواقع فراہم کئے جائیں اور ان پر ہرقسم کا دباؤ ختم کیاجائے۔ انہوں نے آرمی چیف جنرل عاصم منیرسے بھی اپیل کی کہ ایم کیوایم کے خلاف ریاستی آپریشن بندکیاجائے ، بے گناہ کارکنوں کی گرفتاریاں اور جبری گمشدگیاں بند کی جائیں اورگرفتارشدگان کو رہا کیا جائے ۔



12/21/2024 10:45:00 PM