تنظیم نو کے سلسلے میں ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ کی
آرگنائزنگ کمیٹی اورچیپٹرزکمیٹیوں کو تحلیل کردیا گیا
لندن … 3 دسمبر 2023ئ
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے تنظیم نو کے سلسلے میں ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ کی آرگنائزنگ کمیٹی اورچیپٹرز کمیٹیوں کو تحلیل کردیاہے۔اس بات کافیصلہ رابطہ کمیٹی کے اجلا س میں کیا گیا ۔ تنظیم نو کاعمل جلد ہی مکمل کیاجائے گا۔ ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کردی ہے۔