ایم کیوایم یوکے کے سینئر رکن یوسف قریشی کے بیٹے تیمور قریشی کو لندن میں سلاؤ کے قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا
جنازے میں ایم کیوایم کے کنوینر مصطفےٰ عزیزآبادی،اراکین رابطہ کمیٹی افتخارحسین، سفیان یوسف ، سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کے رکن ہاشم اعظم، ایم کیوایم برطانیہ کے آرگنائزرسہیل خانزادہ، کارکنوں اورمرحوم کے عزیز وںنے بڑی تعداد میں شرکت کی
لندن … یکم دسمبر 2023ئ
ایم کیوایم برطانیہ کے سینئر رکن یوسف قریشی کے صاحبزادے تیمورقریشی کوآج لندن کے علاقے سلاؤ کے قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔ تیمورقریشی گزشتہ دنوں ایک حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔ تیمورقریشی مرحوم کی نمازِ جنازہ سلاؤ کی جامع مسجد میں اداکی گئی جس کے بعد انہیں سلاؤ کے قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔ مرحوم کے جنازے میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر مصطفےٰ عزیزآبادی، رابطہ کمیٹی کے ارکان افتخارحسین، سفیان یوسف ، سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کے رکن ہاشم اعظم، ایم کیوایم برطانیہ کے آرگنائزرسہیل خانزادہ، آرگنائزنگ کمیٹی، یونٹوں کے ذمہ داروں، کارکنوں اورمرحوم کے عزیزواقرباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ اس موقع پر ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین اورایم کیوایم برطانیہ کی جانب سے مرحوم کی قبرپرگلدستے رکھے گئے اور مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔ ا یم کیوایم کے ذمہ داروں اور کارکنوں نے یوسف قریشی سے تعزیت کی ۔
٭٭٭٭٭