سینئربزرگ صحافی اجمل دہلوی صاحب نے ہمیشہ ظلم کے خلاف آوازبلند کی۔ الطاف حسین
اجمل دہلوی صاحب کے انتقال سے ہم ایک سچے حق پرست اورمظلوموں کے ترجمان سے محروم ہوگئے ہیں۔ الطاف حسین
اجمل دہلوی نے ریاستی جبر کے دور میں ہماراجس طرح ساتھ دیا او ر مہاجروں کے ساتھ ساتھ تمام مظلوموں کے لئے جو خدمات انجام دی ہیں وہ ہمیشہ یادرکھی جائیںگی
میں اورایم کیوایم کے تمام کارکنان اورمہاجرعوام اجمل دہلوی صاحب کے اہل خانہ اورروزنامہ امن کے ادارتی عملے اورتمام ارکان کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔الطاف حسین
لندن… یکم دسمبر 2023ئ
ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے پاکستان کے سینئر بزرگ صحافی،دانشورارو روزمانہ امن کراچی کے بانی اجمل دہلوی صاحب کے انتقال پر گہرے رنج وغم کااظہار کیاہے ۔ اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ اجمل دہلوی صاحب نے روزنامہ امن کومظلوموںکاترجمان اخبار بنایا، ان کے اخبارکانعرہ '' جنگ سے نفرت امن سے محبت '' تھا۔جب ملک کاکوئی بھی روزنامہ ایم کیوایم کی خبریں شائع کرنے سے گریز کررہاتھاایسے وقت میں واحدروزنامہ امن ہی تھا جس نے ایم کیوایم کامؤقف عوام تک پہنچایا۔ جب ایم کیو ایم اورمہاجروںپر جب ریاستی ظلم وجبرکے پہاڑتوڑے گئے تو اجمل دہلوی صاحب نے اپنے اخبارکے ذریعے اس ظلم کے خلاف آوازبلند کی اس کی پاداش میں انہیں گرفتاربھی کیا گیا، ان کااخبار عتاب کاشکارہا،ان کے اخبار کے اشتہارات بند کئے گئے ، لیکن انہوں نے حق اورسچ کہنااورلکھنانہ چھوڑا۔ ان کی ان خدمات کے اعتراف میں انہیں ایم کیوایم کی جانب سے سینیٹ کارکن بھی منتخب کیا گیا۔ انہوں نے سینیٹر کی حیثیت سے بھی مہاجروںاور مظلوموں کے حقوق کے لئے آوازبلند کی ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ اجمل دہلوی نے ریاستی جبر کے دور میں ایم کیوایم کاجس طرح ساتھ دیا او ر مہاجروں کے ساتھ ساتھ تمام مظلوموں کے لئے جو خدمات انجام دی ہیں وہ ہمیشہ یادرکھی جائیںگی۔ اجمل دہلوی صاحب کے انتقال سے ہم ایک سچے حق پرست اورمظلوموں کے ترجمان سے محروم ہوگئے ہیں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ اجمل دہلوی صاحب کے انتقال سے مجھے ذاتی طورپربہت دکھ ہواہے۔ میں اورایم کیوایم کے تمام کارکنان اورمہاجرعوام اجمل دہلوی صاحب کے اہل خانہ اورروزنامہ امن کے ادارتی عملے اورتمام ارکان کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔ انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ اجمل دہلوی مرحوم کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے ، ان کے درجات بلند فرمائے اوران کے اہل خانہ سمیت تمام لواحقین کویہ صدمہ برداشت کرنے کاحوصلہ اورصبرجمیل عطافرمائے۔ آمین