ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کاڈھائی گھنٹے طویل دوسرے جنرل ورکرزاجلاس سے خطاب
الیکشن میں حصہ لینے اور آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں کارکنوں سے آراء معلوم کیں
الیکشن میںپورے پاکستان سے امیدوار کھڑے کئے جائیں۔کارکنوں کی رائے
اجلاس میںپاکستان اور اوورسیز یونٹوں کے وفاپرست کارکنوں کی شرکت
لندن…29 نومبر 2023ئ
ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین گزشتہ دوروز سے دنیا بھرمیں موجود ایم کیوایم کے وفاپرست کارکنوںکے طویل اجلاس کرکے ان سے 8 فروری 2024ء کو ہونے والے عام انتخابات میں حصہ لینے اورامیدواروںکے ناموںکیلئے رائے طلب کررہے ہیں۔منگل کی شب بھی ایم کیوایم کادوسراجنرل ورکرز اجلاس ہواجس میں پاکستان کے ساتھ ساتھ برطانیہ، امریکہ، کینیڈا،ساؤتھ افریقہ، جرمنی،آسٹریلیا، پرتگال، فرانس اورمشرقِ وسطیٰ کے تقریباًتمام ہی ممالک سمیت تمام اوورسیز یونٹوںسے تعلق رکھنے والے کارکنوں نے شرکت کی ۔ ڈھائی گھنٹے طویل اجلاس میں بانی وقائد جناب الطاف حسین نے موجودہ حالات کے حوالے سے خطاب کیااورآئندہ الیکشن میں حصہ لینے کیلئے کارکنوں سے ان کی آراء معلوم کیں۔ کارکنوں نے آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے مختلف آراء پیش کیں جن میں سے ایک رائے یہ بھی تھی کہ الیکشن میں پورے پاکستان سے وفاپرست امیدوار کھڑے کئے جائیں۔ ان اجلاسوں کے علاوہ ای میل کے ذریعے بھی کارکنوں اورہمدردوں کی جانب سے تجاویز موصول ہورہی ہیں ۔ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی ان آراء کاجائزہ لے رہی ہے، کارکنوں کی آراء کی روشنی میں جو بھی فیصلہ کیاجائے گااس سے کارکنوںاورحق پرست عوام کواعلان کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا۔ الیکشن میں حصہ لینے کے حوالے سے رائے لینے کے لئے تیسرا جنرل ورکرز اجلاس آج بروزبدھ کی شب ہوگا پاکستانی وقت رات 2بجے اورلندن وقت کے مطابق رات 9بجے ہوگا۔
٭٭٭٭٭