Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

صحافی سیدہ نجم زہرا کو دی جانے والی دھمکیاں قابل مذمت ہیں ۔ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ


 صحافی سیدہ نجم زہرا کو دی جانے والی دھمکیاں قابل مذمت  ہیں ۔ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
 Posted on: 11/27/2023
صحافی سیدہ نجم زہرا کو دی جانے والی دھمکیاں قابل مذمت 
ہیں ۔ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
سید ہ نجم زہراکے شوہر کو ہیڈکوارٹربلاکر انہیں اور ان کے بچوں کونقصان پہنچانے کی دھمکیاں دی گئی ہیں
بہادرآبادٹولے کے افرادنے سیدہ نجم زہراکے گھرجاکرانہیں اور انہیں ان کے بچوںکوہراساں کیا۔یہ پہلے بھی دھمکیاں دے چکے ہیں۔ رابطہ کمیٹی
 بہادرآباد ٹولہ عوام کی ہمدردیاں حاصل کرنے میں ناکامی پر غنڈہ گردیوں اور دھمکیوں پر اتر آیاہے۔ رابطہ کمیٹی
 چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، آر می چیف جنرل عاصم منیر اورنگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس مقبول باقرسے معاملے کافوری نوٹس لینے کی اپیل 
سیدہ نجم زہرا اوران کے اہل خانہ کوتحفظ فراہم کیاجائے،علی سرور کو رہا کیا جائے ،صحافیوںکودھمکیاںدینے کاسلسلہ بندکرایا جائے۔ رابطہ کمیٹی

لندن… 27  نومبر2023ئ
 ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے صحافی اوریوٹیوبر سیدہ نجم زہرا کوقانون نافذ کرنے والے ادارے اور بہادرآبادٹولے کی جانب سے دھمکیاں دیے جانے کی شدیدمذمت کی ہے ۔انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن سے جاری اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ سیدہ نجم زہرانے آج اپنے وڈیولاگ میں تفصیل سے بتایاہے کہ کس طرح ان کے شوہر کو ہیڈکوارٹربلاکرانکے یوٹیوب چینل کوبندکرنے کاکہاگیا اور انہیں اور ان کے بچوں کونقصان پہنچانے کی دھمکیاں دی گئی ہیں جبکہ دوسری جانب کس طرح بہادرآباد ٹولے سے تعلق رکھنے والے افرادنے سیدہ نجم زہراکے گھرجاکرانہیں اور انہیں ان کے بچوںکوہراساں کیا۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ سیدہ نجم زہرانے اپنے وڈیولاگ میں ان دھمکیوںاور ان کی زندگی اوران کے شوہراوربچوں کی جانوں کولاحق جن خطرات کازکرکیا ہے وہ باعث تشویش ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ سیدہ نجم زہراکواس سے قبل بھی بہادرآباد ٹولے نے دھمکیاں دی تھیں۔ اوراب سیدہ نجم زہراکے شوہراوربچوں کونقصان پہنچانے کی کوششیںکی جارہی ہیں ۔اسی طرح دو صحافیوں علی سرور اور انیس منصوری کوبھی بہادرآبادٹولے کی جانب سے پہلے دھمکیاں دی گئی
 تھیں ۔پھرعلی سرور کو تین روز قبل گھرسے گرفتارکرکے غائب کردیاگیا جبکہ انیس منصوری کے گھرپر بھی چھاپہ ماراگیا اوران کے اہل خانہ کوبھی ہراساں کیاگیا۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ بہادرآباد ٹولہ عوام کی ہمدردیاں حاصل کرنے میں ناکامی پر اب کھلی کھلی غنڈہ گردیوں، دھمکیوں اور اس قدرکی شرمناک حرکتوںپر اتر آیاہے۔ رابطہ کمیٹی نے چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، آر می چیف جنرل عاصم منیر اورنگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس مقبول باقر سے اپیل کی کہ اس صورتحال کافوری نوٹس لیاجائے ، سیدہ نجم زہرا اوران کے اہل خانہ کوتحفظ فراہم کیاجائے، علی سرورکورہاکیاجائے اورصحافیوںکودھمکیاں دینے کاسلسلہ بندکرایا جائے۔ 


12/21/2024 11:04:17 PM