اسرائیل کی جانب سے رہائشی عمارتوں،پناہ گزین کیمپوں،اسکولوںاور اسپتالوں پر اندھادھند بمباری اور معصوم و بے گناہ فلسطینی عوام کی نسل کشی کاعمل کھلی جارحیت ہے۔الطاف حسین
حکومت پاکستان اور مسلح افواج کے سربراہان کی جانب سے اسرائیلی جارحیت اورمظلوم فلسطینی عوام کی نسل کشی کی کھلی اور ٹھوس الفاظوں میں مذمت نہ کرنے کاعمل کسی المیہء عظیم سے کم نہیں
مظلوم وبے کس اوربے بس فلسطینی عوام کی بقاء وسلامتی اورقیام ِ امن کیلئے دعا گو ہوں
لندن…9 اکتوبر 2023ئ
ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطین میں رہائشی عمارتوں،پناہ گزین کیمپوں،اسکولوں، اسپتالوں اور اسپتالوں میں زیرعلاج مریضوں پربموں سے اندھادھند حملے اور معصوم و بے گناہ فلسطینی عوام کی نسل کشی کاعمل کھلی جارحیت ہے۔ حکومت پاکستان اور مسلح افواج کے سربراہان کی جانب سے اسرائیلی جارحیت اورمظلوم فلسطینی عوام کی نسل کشی کی کھلی اور ٹھوس الفاظوں میں مذمت نہ کرنے کاعمل قابلِ مذمت اورکسی المیہء عظیم سے کم نہیں ۔ جمعرات کواپنے ٹوئیٹ میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ اسرائیل گزشتہ ایک ماہ سے فلسطین میں رہائشی عمارتوں،پناہ گزین کیمپوں،اسکولوں، اسپتالوں اور اسپتالوںمیں زیرعلاج مریضوں پربموں سے اندھادھند حملے کرکے معصوم و بے گناہ فلسطینی عوام بشمول شیرخوار ومعصوم بچوں، خواتین ، مردوں اور نوجوانوں کو شہید و زخمی کررہاہے اس پر پوری دنیا کے عام مسلمان عوام ہی نہیں بلکہ دیگر مذاہب کے ماننے والے عوام بھی اسرائیلی حکومت کے خلاف بڑے بڑے جلسوں، جلوسوں اور احتجاجی مظاہروں کے ذریعے مظلوم فلسطینی عوام کی نسل کشی (Genocide) کے سفاکانہ اورگھناؤنے عمل کی جس طرح شدیدمذمت کررہے ہیں اورجس طرح سراپا احتجاج ہیں وہ پوری دنیا کے عوام کے سامنے ایک کھلی حقیقت ہے لیکن افسوس صد افسوس کہ مظلوم فلسطینیوں کی نسل کشی پر حکومت پاکستان اورمسلح افواج کے سربراہان کی جانب سے کوئی قابلِ ذکرمذمت نہیں کی گئی ۔ حکومت پاکستان اورمسلح افواج کے سربراہان کی جانب سے اسرائیلی جارحیت کی کھلی اورٹھوس الفاظوں میں مذمت نہ کرنے کاعمل کیا قابلِ مذمت اور کسی المیہء عظیم سے کم نہیں ؟ جناب الطاف حسین نے کہاکہ وہ مظلوم وبے کس اوربے بس فلسطینی عوام کی بقاء وسلامتی اورقیام ِ امن کے لئے دعا گو ہیں۔