ساؤتھ افریقہ کے شہرکیپ ٹاؤن اور بکھم میں ایم کیوایم کے زیراہتمام محمد یوسف خان شہیدکی یاد میں تعزیتی اجتماعات
شہید کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کی گئی
محمد یوسف خان شہیدکو خراج عقیدت پیش کیاگیا
لندن۔۔۔31، اکتوبر2023ئ
ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ کے سینٹرل آرگنائزر محمد یوسف خان شہید کے ایصال ثواب کیلئے پاکستان سمیت ایم کیوایم کے اوورسیز یونٹوںمیں قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کا سلسلہ بدستورجاری ہے ۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ کیپ ٹاؤن چیپٹر اور بکھم چیپٹرمیںمحمد یوسف شہید کی یاد میں تعزیتی اجتماعات منعقد ہوئے۔ تعزیتی اجتماعات میں محمد یوسف خان شہید کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کی گئی اور شہید کو الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیاگیا۔ قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماع میں کیپ ٹاؤن اور بکھم چیپٹرزکے ذمہ داران ، کارکنان، ہمدردوں اور ان کے اہل خانہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ واضح رہے کہ مورخہ 23، اکتوبر 2023ء کو نامعلوم افراد نے محمد یوسف کو ڈربن میں واقع ان کی دکان میں فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا۔