محمد یوسف کاقتل تحریک کا بہت بڑا اورناقابل تلافی نقصان ہے،
قائد تحریک الطاف حسین
ظالموں نے تمہارے دادا کی بہت مضبوط لاٹھی چھین لی، الطاف حسین
جن نامعلوم افرادنے کریمہ بلوچ اورساجدبلوچ کو قتل کرایاانہی نامعلوم افراد محمد یوسف کو قتل کرایاہے اور ان نامعلوم افراد کا سب کومعلوم ہے،الطاف حسین
محمد یوسف شہید کے صاحبزادے فیروز یوسف سے ٹیلی فون پر تعزیت
دادا !آپ صبر رکھیں ، میرے پاپا شہادت کی موت چاہتے تھے، فیروز یوسف
لندن۔۔۔23، اکتوبر2023ئ
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ کے آرگنائزر محمد یوسف کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہارکیا اور ٹیلی فون کرکے شہید کے صاحبزادے فیروز یوسف سے تعزیت کی ۔ جناب الطاف حسین، محمد یوسف کی شہادت کی خبرسن کرگہرے دکھ اور کرب میں مبتلا تھے اور شہیدکے صاحبزادے سے گفتگوکے دوران شدت جذبات سے بے قابو ہوکر زاروقطار روتے رہے ۔ انہوںنے کہاکہ محمد یوسف کاقتل تحریک کا بہت بڑا اور ناقابل تلافی نقصان ہے اور تحریک کا بہت پیارا، نڈر، مخلص، بہادراورنظریاتی ساتھی ہم سے چھین لیاگیا۔ انہوںنے کہاکہ محمد یوسف کی شہادت کی خبرسُن کر پوری دنیا
میں موجود تحریکی ساتھیوں کو دلی صدمہ پہنچا ہے ۔ جناب الطاف حسین نے شہید کے بیٹے کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ظالموں نے تمہارے دادا کی بہت مضبوط لاٹھی چھین لی اورمجھے یقین نہیں آرہا ہے کہ محمد یوسف ہم سے جدا ہوگئے ہیں۔جن نامعلوم افرادنے کریمہ بلوچ اورساجدبلوچ کو قتل کرایاانہی نامعلوم افراد محمد یوسف کو قتل کرایاہے اور ان نامعلوم افراد کا سب کومعلوم ہے ۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ، محمد یوسف شہید کے درجات بلندفرمائے اورتمام پسماندگان کو صبرجمیل عطافرمائے ۔( آمین)
اس موقع پر محمد یوسف شہیدکے صاحبزادے نے جناب الطاف حسین کوتسلی دیتے ہوئے کہاکہ دادا !آپ صبر رکھیں ، میرے پاپا شہادت کی موت چاہتے تھے اور اللہ تعالیٰ نے ان کی خواہش پوری کردی۔ظالموںنے تحریک کے ہزاروں ساتھیوں کو شہید کردیا لیکن وفاپرستوں کے حوصلے پست نہیں کرسکے ۔ انشاء اللہ فتح آپ کا مقدر بنے گی ۔
٭٭٭٭٭