مہاجر قوم پربانی وقائدتحریک الطاف حسین کا احسان ہے کہ انہوں نے ہجوم
کی طرح جینے والے مہاجروں کو ایک قوم بنایا۔ مصطفےٰ عزیزآبادی
قائدتحریک الطاف حسین نے قوم سے جو وعدہ کیاتھااسے نبھایا۔ ارشدحسین
نشیب وفراز کے باوجود الطاف بھائی نے اپنی جدوجہد جاری رکھی ۔ہاشم اعظم
الطاف بھائی نے مہاجروں کوایک نام اور شناخت دی ،انہیں متحد کیا۔سہیل خانزادہ
لندن میں قائدتحریک الطاف حسین کی 70 ویں سالگرہ کے اجتماع سے خطاب
تقریب سے حفیظ احمد، سمیع معراج،عبدالحفیظ، عادل شفیق، ندیم شیخ، یاسمین نوین، معین خان، اطہر عزیز ،وسیم علی، امتیاز انصاری، فاروق مرتضیٰ اور محمد جوادنے بھی خطاب کیا
لندن … 25 ستمبر 2023ئ
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر مصطفےٰ عزیزآبادی نے کہاہے کہ مہاجرنظریہ کسی اورنے نہیں بلکہ بانی وقائدتحریک جناب الطاف حسین نے ہی دیااورانہوں نے ہی ایک ہجوم کی طرح جینے والے مہاجروں کوایک قوم بنایااورانہیں ایک شناخت دی۔ انہوں نے یہ بات ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کی 70 ویں سالگرہ کے سلسلے میں ایم کیوایم برطانیہ کے زیراہتمام شمالی لندن کے علاقے ایجویئر کے مقامی ہال میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجتماع میں رابطہ کمیٹی کے ارکان قاسم علی رضا، سفیان یوسف اورافتخارحسین بھی شریک تھے۔ کنوینر مصطفےٰ عزیزآبادی نے کہاکہ یہ مہاجر قوم پرالطاف بھائی کاایک احسان ہے کہ انہوں نے برادریوں، فقہوں، مسلکوں اور مختلف ٹکڑوںاوردائروں میں بٹے ہوئے مہاجروںکواپنی تبلیغ اورجدوجہد کے ذریعے ایک پلیٹ فارم پر متحد کیا اور انہیں ایک قوم بنایا۔ہم اللہ تعالیٰ کے شکرگزارہیں کہ اس نے ہمیں ایسا قائد عطا کیا جس نے ہمیں اپنے حق کیلئے جدوجہدکرناسکھایااورہمیں ایک راستہ دکھایا۔اس موقع پر مصطفےٰ عزیزآبادی نے ترنم کے ساتھ ایک گیت بھی پیش کیاجس کے بول تھے '' زندگی کے سفر میں اکیلے تھے ہم، آپ جیساہمیں رہنما مل گیا '' جسے حاظرین نے بے حد پسند کیا۔ رابطہ کمیٹی کے رکن ارشدحسین نے اپنے خطاب میں کہاکہ بانی وقائدتحریک الطاف حسین نے تحریک کے ابتدائی ایام میںقوم سے وعدہ کیاتھاکہ وہ قوم کے حقوق کی جدوجہد سے کسی بھی قیمت پر دستبردارنہیں ہوں گے اور اس کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریںگے ، قائدتحریک تواپنے وعدے کونبھارہے ہیں اوران کے وفاپرست ساتھیوںنے قائدسے کئے لیکن تحریک میں شامل بہت سے افراد نے اپنے ضمیرفروخت کرکے اپنے عہد کوتوڑا اور تحریک اورقوم کونقصان پہنچایا، ایسے لوگ تحریک اورقوم کے دشمن ہیں۔ ایم کیوایم کی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کے رکن ہاشم اعظم نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس تحریک کوجدوجہد کرتے ہوئے 45سال ہوگئے ، اس دوران کئی نشیب وفراز آئے لیکن قائدتحریک جناب الطاف حسین نے اپنی جدوجہد جاری رکھی۔ تمام مہاجردشمن قوتوں نے قائدتحریک الطاف حسین کوخریدنے کیلئے طرح طرح کی پیشکشیں کیں، جیلوں میں قید کیا، انہیںراستے سے ہٹانے کیلئے ان پرحملے کرائے ، انہیں جلاوطن ہونے پر مجبور کیالیکن وہ قائدتحریک الطاف حسین کو نہیں جھکاسکیں۔ انہوں نے جناب الطا ف حسین نے کوان کی 70ویں سالگرہ پر مبارکبادپیش کی۔ ایم کیوایم برطانیہ کے سینٹرل آرگنائزر سہیل خانزادہ نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مہاجرقوم کوالطاف بھائی کااحسان مندہوناچاہیے کہ انہوں نے مہاجروں کوایک نام اور شناخت دی ،انہیںمتحد کیا۔ قائدتحریک نے 25سال کی عمر میں مہاجروں کے حقوق کیلئے تنظیم بنائی ، تعلیمی اداروںاور شہروں کی گلی گلی جاکر مہاجروں میں تبلیغ کرکے انہیں متحدکرکے ایک طاقت بنایا۔ ایم کیوایم نے الیکشن میں حصے لئے توقائدتحریک الطاف حسین نے نہ خود الیکشن لڑا اورنہ ہی اپنے خاندان کے لوگوںکوٹکٹ دیے بلکہ تحریک کے کارکنوںکواسمبلیوں میں بھیجا،غریب ومتوسط طبقہ کے نوجوانوں کو ایوانوں میںجاگیرداروں، وڈیروں کے برابربٹھایا۔اسٹیبلشمنٹ نے الطاف بھائی پر مقدمے بنائے، انہیں گرفتارکیا، ان پر غداری کے بہتان لگائے لیکن قائدتحریک الطاف حسین نے کسی چیز کی پروا نہیں کی اوراپنے اصولوںپر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا، ہمیں اپنے عظیم قائدپر بہت فخر ہے ۔ تقریب سے ایم کیوایم برطانیہ کے جوائنٹ آرگنائزر حفیظ احمد، فائنانس سیکریٹری عبدالحفیظ،آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان عادل شفیق، ندیم شیخ، سمیع معراج، ایم کیوایم شعبہ خواتین کی انچارج محترمہ یاسمین نوین، ایسٹ لندن یونٹ کے انچار ج معین خان، نارتھ لندن یونٹ کے انچارج اطہر عزیز ، ویسٹ لندن یونٹ کے انچارج وسیم علی،ساؤتھ لندن یونٹ کے انچارج امتیاز انصاری،سلاؤ یونٹ کے انچارج فاروق مرتضیٰ اور مانچسٹریونٹ کے انچارج محمد جوادنے بھی خطاب کیا اوربانی وقائدجناب الطاف حسین کوان کی 70ویں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔
٭٭٭٭٭