ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین کی ایم کیوایم برطانیہ کے کارکن محمدیوسف قریشی سے ان کے بیٹے کے قتل پر اظہارتعزیت
لندن …2 اکتوبر2023ئ
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم برطانیہ کے سینئر کارکن محمدیوسف قریشی کے صاحبزادے تیمور قریشی کے قتل کے واقعہ پران سے فون پر دلی تعزیت کی ۔جناب الطاف حسین نے یوسف قریشی سے دلی افسوس اور تعزیت کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ اس سانحہ پر تحریک کے تمام ذمہ داران وکارکنان آپ کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔ انہوں نے یوسف قریشی کے مرحوم صاحبزادے کے لئے دعائے مغفرت کی۔
٭٭٭٭٭