ایم کیوایم برطانیہ کے سینئر کارکن یوسف قریشی کے صاحبزادے تیمور قریشی کے قتل پر
رابطہ کمیٹی کااظہارمذمت۔
امید ہے پولیس جلد ہی قاتلوں کوگرفتارکرے گی۔ رابطہ کمیٹی
کنوینر مصطفےٰ عزیزآبادی، رکن رابطہ کمیٹی قاسم علی رضا، سی ای سی کے رکن ہاشم اعظم، ایم کیوایم برطانیہ کے آرگنائزر سہیل خانزادہ اورکارکنوں نے یوسف قریشی سے تعزیت کی
لندن …2 اکتوبر2023ئ
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم برطانیہ کے سینئر کارکن محمدیوسف قریشی کے صاحبزادے تیمور قریشی کے قتل کی مذمت کی ہے ۔ اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ یوسف قریشی کے جواں سال صاحبزادے کے قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ یوسف قریشی اوران کے خاندان کیلئے ایک بڑاسانحہ ہے جس پرقائدتحریک الطاف حسین، اراکین رابطہ کمیٹی ، یوکے کی آرگنائزنگ کمیٹی اورکارکنان سب کوبہت افسوس ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے امیدظاہر کی کہ پولیس جلد ہی قاتلوں کو گرفتار کرے گی۔دریں اثناء رابطہ کمیٹی کے کنوینرمصطفےٰ عزیزآبادی، رکن رابطہ کمیٹی قاسم علی رضا، ایم کیوایم کی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کے رکن ہاشم اعظم، ایم کیوایم برطانیہ کے آرگنائزر سہیل خانزادہ، آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان اورکارکنوں نے بھی یوسف قریشی کے گھرجاکران سے اس سانحہ پر تعزیت کی اورمرحوم کیلئے فاتحہ خوانی کی ۔