ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کل بروزہفتہ اپنی 70ویں سالگرہ کے سلسلے میں ایم کیوایم برطانیہ کے زیراہتمام لندن میں اجتماع سے خطاب کریںگے
قائدتحریک کاخطاب ایم کیوایم آفیشل کے فیس بک پیج اور یوٹیوب چینل پر
براہ راست نشر کیاجائے گا
اجتماع نارتھ لندن کے علاقے ایجویئر کے واقع کیننز کمیونٹی ہال میں منعقد کیاجائیگا
لندن … 22 ستمبر 2023ئ
ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کل بروز ہفتہ اپنی 70ویں سالگرہ کے سلسلے میں ایم کیوایم برطانیہ کے زیراہتمام لندن میں اجتماع سے خطاب کریںگے ۔جناب الطاف حسین کایہ خطاب ایم کیوایم آفیشل کے فیس بک پیج MQM90 اور یوٹیوب چینل @MQMOfficial پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔ جناب الطاف حسین کی پلاٹینم جوبلی کے سلسلے میںیہ اجتماع نارتھ لندن کے علاقے ایجویئر (Edgware) میں واقع کیننز کمیونٹی ہال (Cannons Community Hall) میں منعقد کیاجائے گا۔اجتماع کی کارروائی لندن وقت شام چھ بجے اورپاکستان وقت رات 10بجے شروع ہوگی۔ پلاٹینم جوبلی کے سلسلے میں منعقدہ اس اجتماع میں لندن کے علاوہ برمنگھم، مانچسٹر،نوٹنگھم، اسکاٹ لینڈ اوردیگر علاقوں سے بھی ایم کیوایم کے کارکنان اورمختلف کمیونٹی کے ارکان شریک ہوں گے ۔ ایم کیوایم برطانیہ کے کارکنان اورذمہ داران قائدکی سالگرہ کے اجتماع کی تیاریوں میں رات دن مصروف ہیں۔ اس سلسلے میں دعوت نامے بھی جاری کئے گئے ہیں۔
٭٭٭٭٭