Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین کی 70ویں سالگرہ پلاٹینم جوبلی کے طورپر زبردست جوش وخروش کے ساتھ منائی جائے گی


ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین کی 70ویں سالگرہ پلاٹینم جوبلی کے طورپر زبردست جوش وخروش کے ساتھ منائی جائے گی
 Posted on: 9/13/2023
ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین کی 70ویں سالگرہ پلاٹینم جوبلی کے طورپر زبردست جوش وخروش کے ساتھ منائی جائے گی
 پلاٹینم جوبلی کے سلسلے میںایک ہفتہ تک تقریبات ہوںگی ،اس ہفتہ کو WEEK OF JUBILATION کا نام دیاجائے گا
 سالگرہ کی تقریبات کاآغاز17ستمبرسے ہوگا جو23ستمبرتک جاری رہیں گی 
قائدتحریک کی 70ویں سالگرہ کے سلسلے میں تمام اوورسیز یونٹوں میں اجتماعات اوردیگرپروگرام منعقد کئے جائیں گے 
 ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر مصطفےٰ عزیزآبادی کاوڈیوبریفنگ میں اعلان
وڈیوبریفنگ میںاراکین رابطہ کمیٹی، سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کے ارکان اور اوورسیزیونٹوں کے سینٹرل آرگنائزرزنے بھی شرکت کی
لندن … 13 ستمبر 2023ئ
 ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین کی 70ویں سالگرہ پلاٹینم جوبلی کے طورپر پاکستان اوراوورسیزمیں زبردست جوش وخروش کے ساتھ منائی جائے گی۔     قائدتحریک کی پلاٹینم جوبلی کے سلسلے میںایک ہفتہ تک تقریبات ہوںگی اوراس  ہفتہ کوWEEK OF JUBILATION کا نام دیاجائے گا۔ سالگرہ کی تقریبات کاآغاز17ستمبرسے شروع ہوگاجس کاسلسلہ23ستمبرتک جاری رہے گا۔اس فیصلے کااعلان ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر مصطفےٰ عزیزآبادی نے آج ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں رابطہ کمیٹی اوراوورسیزیونٹوں کے آرگنائزرزکے ہمراہ لائیووڈیوبریفنگ میں کیا۔ وڈیوبریفنگ میں رابطہ کمیٹی کے رکن قاسم علی رضا، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ار کان آصف قاضی، ہاشم اعظم ،ایم کیوایم برطانیہ کے آرگنائزر سہیل خانزادہ، ایم کیوایم امریکہ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن سہیل یوسف زئی، ایم کیوایم کینیڈاکے جوائنٹ آرگنائزر اقبال بہادرخان، ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ کے آرگنائزر محمد یوسف، ایم کیوایم آسٹریلیا کے ایڈہاک انچارج خالد اجمیری، ایم کیوایم پرتگال کے آرگنائزر ساجد خان اورایم کیوایم جرمنی کے ایڈہاک کمیٹی کے رکن سلمان حسین نے بھی شرکت کی ۔ کنوینر مصطفےٰ عزیزآبادی نے کہاکہ 17ستمبر مہاجروں سمیت تمام مظلوموں کیلئے نہایت اہمیت کا حامل اورخوشی ومسرت کادن ہے، اس روز حضرت نذیرحسین  کے گھر میں محترمہ خورشیدبیگم  کے  بطن سے جناب الطاف حسین نے جنم لیا جنہوں نے مہاجرنظریہ دیا، اپنی شناخت ا ورحقوق سے محروم اوربکھرے ہوئے مہاجروں کوایک پلیٹ فارم پرمتحد کرکے انہیں ایک طاقت بنایا۔ انہوں نے مہاجروں کے حقوق کیلئے عملی جدوجہد کی اورقیدوبندجلاوطنی سمیت  ہرطرح کی قربانی دی۔ قائدتحریک کی جدوجہد کی وجہ سے ہی آج تحریک کاہر کارکن ہی نہیں بلکہ قوم کاہر فرد اورہرمظلوم قائدتحریک سے جذباتی وابستگی رکھتاہے اوریہ محبت وعقیدت نہ تولالچ سے پیداکی جاتی ہے اورنہ جبر سے ختم کی جاسکتی ہے۔ مصطفےٰ عزیزآبادی نے بانی وقائد جناب الطاف حسین کی سالگرہ کے سلسلے میں رابطہ کمیٹی اورسینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کے اجلاس میں کئے گئے فیصلوںکی تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ 16ستمبر کو پاکستان وقت کے مطابق رات 12بجے اورلندن وقت رات 8بجے تمام کارکنان قائدتحریک سے تجدیدعہدوفاکریںگے۔قائدتحریک کی 70ویں سالگرہ کے سلسلے میں تمام اوورسیز یونٹوں میں اجتماعات اوردیگرپروگرام منعقد کئے جائیں گے ۔ 17ستمبر کو انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میںقائدتحریک جناب الطاف حسین کی سالگرہ  کی تقریب ہوگی۔اسی روز ایم کیوایم امریکہ کے زیراہتمام شکاگو،نیوجرسی اور کیلیفورنیا میں اجتماعات ہوں گے ۔17ستمبر کو ہی ساؤتھ افریقہ یونٹ کے زیراہتمام جوہانسبرگ ،آسٹریلیا یونٹ کے زیراہتمام میلبورن اورایم کیوایم کینیڈا کے زیراہتمام ایڈمنٹن میں اجتماعات ہوںگے۔جناب الطاف حسین کی پلاٹینم جوبلی کے سلسلے کا مرکزی اجتماع ایم کیوایم برطانیہ کے زیراہتمام لندن میں23 ستمبرکو منعقد کیاجائے گا جس میں لندن کے علاوہ دیگرشہروں سے بھی کارکنان وہمدرد شرکت کریںگے۔ہفتہ23ستمبرکوہی ایم کیوایم کینیڈاکے زیراہتمام ٹورانٹو اور کیلگری اورا یم کیوایم امریکہ کے زیراہتمام ہیوسٹن میں اجتماعات منعقد کئے جائیں گے۔ سالگرہ کے سلسلے میںپوسٹرزکااجراء بھی کیاجائے گا۔ پاکستان کے مختلف شہروں بھی کارکنان اپنے اپنے علاقوں میں احتیاط کے تقاضوں کو سامنے رکھتے ہوئے اپنے پروگرام ترتیب دیں گے۔اس سلسلے میںسوشل میڈیاپر مہم چلائی جائے گی اور ہیش ٹیگ جاری کیاجائے گاجو پورے ہفتہ تک استعمال کیاجائے گا ۔ علاوہ ازیں WEEK OF JUBILATION کے دوران اوورسیز یونٹس کی آرگنائزنگ کمیٹیز بھی وڈیوبریفنگ کریںگے۔پلاٹینم جوبلی سالگرہ کے سلسلے میں'' وی آرالطافسٹ '' ، ''میری آوازسنو '' اورایم کیو ایم امریکہ کی جانب سے شروع کئے گئے Revolt TV  کی جانب سے خصوصی پروگرام کئے جائیںگے۔ اس موقع پر ایم کیوایم اوورسیزیونٹوں کے تمام سینٹرل آرگنائزرزنے قائدتحریک کی سالگرہ کے سلسلے میں اپنے اپنے یونٹوں کی جانب سے ترتیب دیے گئے پروگراموں کی تفصیلات بھی آگاہ کیا۔








12/22/2024 4:17:16 AM