کورنگی کراچی میں ڈکیتی کی واردات میں باپ بیٹے کے بہیمانہ قتل کی شدید
مذمت کرتے ہیں۔رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
نگراں حکومت سندھ اورصوبائی وزیرداخلہ صرف بیانات نہ دیں بلکہ شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات کریں۔رابطہ کمیٹی
لندن …7 ستمبر 2023ئ
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی کے علاقے کورنگی میں کتابوں کی دکان پر ڈکیتی کی واردات میں باپ بیٹے کے بہیمانہ قتل کی شدیدمذمت کی ہے اورمقتولین کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیاہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ کراچی میں آج جس قدر جرائم کی وارداتیںہورہی ہیںاتنی اس سے پہلے نہیں ہوئیں، شہر میں ڈکیتی،لوٹ ماراور اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں کو روکنے کیلئے پولیس ، رینجرزکی جانب سے کسی قسم کوئی کارروائی نہیں جاتی اورشہریوں کوغیرمقامی جرائم پیشہ افرادکے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیاہے جو شہریوں کو لوٹ رہے ہیںاور انکی جانیں لے رہے ہیں۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ نگراں حکومت سندھ اورصوبائی وزیرداخلہ صرف بیانات نہ دیں بلکہ شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کے لئے عملی اقدامات کریں۔