Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اگرپاکستان کوبچاناہے تواوپرسے نیچے تک پورے سسٹم کوبدلناہوگا۔الطاف حسین


اگرپاکستان کوبچاناہے تواوپرسے نیچے تک پورے سسٹم کوبدلناہوگا۔الطاف حسین
 Posted on: 9/6/2023 1
اگرپاکستان کوبچاناہے تواوپرسے نیچے تک پورے سسٹم کوبدلناہوگا۔الطاف حسین 
 کرپٹ سیاستدانوں کے ساتھ ساتھ فوج کے کرپٹ عناصر کے خلاف بھی بلاامتیاز کارروائی کرنی ہوگی،کرپشن کرنے والے ججوںکابھی احتساب کیا جائے ،
اوپرسے لیکرتمام کرپٹ اوررشوت خور بیوروکریٹس کوپکڑناہوگا،
 جاگیردارانہ نظام ختم کرناہوگا،زخیرہ اندوزوں اور اداروں میں موجود مافیا کا خاتمہ کرناہوگا
فوج اگر مجھے اختیاردیدے تومیں زخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ کرنے والوں کو پکڑکرنہ صرف زخیرہ کی ہوئی چینی نکلوالوں گابلکہ اسمگلنگ بھی بند کروادوں گا 
اگرفوج مجھے اختیارنہیں دیتی توخود کارروائی کرے،جب فوج مارشل لاء لگاسکتی ہے توان کرپٹ عناصر کو کیوں نہیں پکڑسکتی
آرمی چیف جنرل عاصم منیرکو اپنی باتوںپر نیک نیتی سے عمل بھی کراناہوگا
 بانی وقائد جناب الطاف حسین کاپاکستان کودرپیش چیلنجز کے بارے میں وڈیوبیان
لندن … 6 ستمبر 2023ئ
ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیرسے کہاہے کہ اگرپاکستان کوبچاناہے تواوپرسے نیچے تک پورے سسٹم کو بدلنا ہوگا۔ پاکستان کوبچانے اورتباہ حال معیشت کو سنبھالنے اورکرپشن کی لعنت ختم کرنے کیلئے کرپٹ سیاستدانوں کے ساتھ ساتھ فوج کے کرپٹ عناصر کے خلاف بھی بلاامتیاز کارروائی کرنی ہوگی۔اپنے وڈیو بیان میں ملک کی معاشی تباہی اورملک کودرپیش چیلنجز کے بارے میں اظہارخیال کرتے ہوئے جناب الطاف حسین نے کہاکہ آرمی چیف نے کراچی میں تاجروںاورصنعتکاروںسے تفصیلی ملاقات میں بہت اچھی اچھی باتیں کی ہیںلیکن وقت آگیاہے کہ ان باتوںپر عمل بھی کرایا جائے۔ آرمی چیف نے کہاکہ ہم چوری اور کرپشن بندکرائیںگے۔اس کیلئے سب سے پہلے اوپرسے لیکرتمام کرپٹ اور رشوت خور بیوروکریٹس،کرپٹ سیاستدانوں اورملک کولوٹنے والے جاگیرداروں کو پکڑناہوگا، تمام اداروں میں موجود مافیا کا خاتمہ کرناہوگا،معافی کسی کیلئے نہیں ہونی چاہیے۔جناب الطاف حسین نے کہا کہ پاکستان کی اصل بیماری فرسودہ جاگیردارانہ ،وڈیرانہ نظام اورکرپٹ سیاستدانوںکا حکومت میں آکرملکی خزانہ لوٹنا ہے ۔ کرپٹ سیاستداںاوربڑے بڑے وڈیرے جاگیردار قومی خزانہ لوٹ کرہمیشہ معاف ہوجاتے ہیںجبکہ غریب اورمڈل کلا س کے لوگ سالہاسال جیلوں میں پڑے رہتے ہیں۔ ان وڈیروںجاگیرداروں نے اپنی نجی فوج، نجی جیلیںاوراپنی عدالتیں قائم کررکھی ہیں،یہ اپنے ظلم کانشانہ بننے والوں کو قانونی عدالتوںتک پہنچنے نہیں دیتے۔ یہ جاگیردارانہ اوروڈیرانہ نظام ختم کیا جائے ، ان تمام کرپٹ عناصر کو پکڑ کر ان سے لوٹاہواسرمایہ ضبط کیا جائے ، ان کی پرائیویٹ فوج ،نجی جیلیں اور غیرقانونی عدالتیں ختم کی جائیں اورفوجی جرنیلوں، ججوں اور بیوروکریٹس کو بجلی ، پیٹرول اورگیس کی مفت فراہمی اوردیگر مراعات ختم کی جائیں اورغریبوںکوکم قیمت پر چینی، آٹا، پیٹرول اوردیگر اشیا فراہم کی جائے ۔ ملک میں چینی کے بحران کازکر کرتے ہوئے جناب الطاف حسین نے کہاکہ ہزاروں ٹن چینی مختلف راستوںسے روزانہ افغانستان اسمگل ہوتی ہے لیکن انہیں کوئی پکڑنے والا نہیں ہے ۔دوسری طرف پاکستان میں لوگ آٹا، چینی، بجلی، پیٹرول،گیس ،تیل کی زیادہ قیمتوںسے پریشان ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میںشوگرملیں صرف وڈیروں اور جاگیرداروں ہی کی نہیںبلکہ کرپٹ سیاستدانوں ،ان کے خاندان والوںاور رشتہ داروںکی بھی شوگرملز ہیں،جو چینی آٹا، چاول اور دیگر بنیادی اشیا کی زخیرہ اندوزی اوران کی اسمگلنگ کرتے ہیں اورپھر عوام کومہنگی داموں فروخت کرتے ہیں ۔ ان زخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت ایکشن کرکے لاکھوں ٹنوں چینی ، آٹے کے ذخائر قبضے میں لئے جائیں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ فوج جو پاکستان کی اصل طاقت ہے ،اگروہ مجھے ایک ماہ کا اختیار دیدے تومیں زخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ کرنے والوں کو پکڑکرنہ صرف ذخیرہ کی ہوئی چینی نکلوالوں گا بلکہ اسمگلنگ بھی بند کروادوںگا۔اگرفوج مجھے اختیارنہیں دیتی توخود کارروائی کرے ،جب فوج ملک میں مارشل لا ء لگاسکتی ہے تووہ ان کرپٹ عناصر کوکیوں نہیں پکڑسکتی ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ مجھے مارشل لاء دورمیں گرفتارکرکے غائب کردیا گیا ، پوری پارٹی اور خاندان والوںتک کوپتہ نہیں تھا۔ اگر آپ کرپٹ سیاستدانوں سے کرپشن کاپیسہ نکلواناچاہتے ہیں تو جس طرح مجھے گرفتارکرکے غائب کردیا گیا تھا، جس طرح اداروں کی بات نہ ماننے والے سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور غریب کارکنوںکو گرفتارکرکے غائب کیا جاتا ہے اسی طرح کرپشن میںملوث ان اصل چور ، ڈاکواورلٹیرے سیاستدانوں، وڈیروںاور جاگیرداروں کو گرفتار کرکے ملک کے لوٹے ہوئے اربوں ڈالر وصول کریں ۔ اسی طرح کرپشن کرنے والے ججوںکابھی احتساب کیا جائے ۔احتساب صرف سویلین کاہی نہیں ہونا چاہیے بلکہ انصاف کاتقاضہ تویہ ہے کہ فوج کے ان جرنیلوں، کورکمانڈرز اور افسران کابھی احتساب ہوناچاہیے جن کی موجودگی میں آٹا،چینی، پیٹرول اور دیگر اشیا کی اسمگلنگ ہوتی ہے۔پاکستان کو بچاناہے تو کرپشن کوجڑسے اکھاڑ پھینکنا ہوگا اور اوپر سے نیچے تک پورے سسٹم کو بدلنا ہوگا ۔


10/8/2024 3:48:59 PM