بجلی کے بلوں، ٹیکسوںاورپیٹرل ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کرنے پر ایم کیوایم مالاکنڈ کے کارکن ڈاکٹر سلمان بخاری، حاجی رحمان گل، وقارخان اور دیگر کی گرفتاری قابل مذمت ہے ۔ رابطہ کمیٹی
لندن … 2 ستمبر 2023ئ
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم مالاکنڈ کے کارکن ڈاکٹر سلمان بخاری، حاجی رحمان گل، وقارخان اور دیگر ساتھیوںکی گرفتاری کی شدیدمذمت کی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ڈاکٹرسلمان بخاری اور دیگر کارکنان بجلی کے بلوں، ٹیکسوںاورپیٹرل ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ضلع مالاکنڈ کے شہربٹ خیلہ میں عوامی احتجاج میں شریک تھے لیکن پولیس نے انہیں گرفتارکرلیا۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل پر توجہ دینے کے بجائے اس کے لئے آوازاٹھانے والوں کو گرفتارکرناقابل مذمت ہے ۔رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹر سلمان بخاری اوردیگرتمام گرفتار شدگان کوفی الفوررہاکیاجائے۔
٭٭٭٭٭