Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کا 22 اگست کواپنے ظرف وضمیر کاسوداکرکے اپنی تحریک،اپنی جماعت اوراپنے قائد سے بیوفائی کرنے والے غداروں پر لعنت بھیجنے کے دن کے طورپرمنانے کااعلان


 ایم کیوایم کا 22 اگست کواپنے ظرف وضمیر کاسوداکرکے اپنی تحریک،اپنی جماعت اوراپنے  قائد سے بیوفائی کرنے والے غداروں پر لعنت بھیجنے کے دن کے طورپرمنانے کااعلان
 Posted on: 8/22/2023

ایم کیوایم کا 22 اگست کواپنے ظرف وضمیر کاسوداکرکے اپنی تحریک،اپنی جماعت اوراپنے
 قائد سے بیوفائی کرنے والے غداروں پر لعنت بھیجنے کے دن کے طورپرمنانے کااعلان 
 فوجی اسٹیبلشمنٹ نے پاکستان کی ہر سیاسی جماعت میں گروپس بنائے، ان کے رہنماؤں کو پیشکشیں کرکے، بلیک میل کرکے یا دھمکیوں یا دباؤ کے ہتھکنڈے استعمال کرکے خریدا
اسٹیبلشمنٹ نے ایم کیوایم میں بھی کئی گروپس بنائے، 22  اگست غداری کے حوالے سے سیاہ دن ہے
 سیاسی جماعتیں غداری کے عمل کی لعنت کے خلاف عوام بالخصوص نئی نسل میں شعوری بیداری کیلئے
 22 اگست کو ''غداروںپر لعنت ''کے دن کے طورپر منائیں
 سوشل میڈیاپر مہم چلاکر اپنی اپنی جماعتوں کے غداروں پر لعنت بھیجیں ۔ اپنے کارکنوں اور ہمدردوں
کو اپنی اپنی جماعت میں کی جانے والی''غداری'' کے عمل سے آگاہ کریں
22  اگست کیلئے خصوصی ہیش ٹیگ   #غداروں_پر_لعنت_کا_دن_22_اگست   

لندن۔۔۔22، اگست2023ئ
متحدہ قومی موومنٹ کی مرکزی رابطہ کمیٹی نے 22 اگست کواپنے ظرف وضمیراورشہیدوں کے لہو کا سودا کرکے اپنی تحریک ، اپنی سیاسی جماعت اوراپنے قائدسے بے وفائی کرنے والے غداروں پر لعنت بھیجنے کے دن کے طورپرمنانے کااعلان کیاہے ۔ اس بات کافیصلہ رابطہ کمیٹی نے اپنے طویل اجلاس میں کیا۔ رابطہ کمیٹی نے پاکستان کی تمام سیاسی ومذہبی جماعتوںکے جانباز ، مخلص ، ثابت قدم ، نہ جھکنے والے، نہ بکنے والے اور نہ ڈرنے والے تمام وفادار رہنماؤں ، کارکنان اورہمدردوںسے بھی اپیل کی کہ وہ بھی 22، اگست کواپنی جماعتوں کے غداروں پر لعنت بھیجیں ۔ اپنے مشترکہ بیان میں ایم کیوایم کی مرکزی رابطہ کمیٹی نے پاکستان کی تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کے مخلص اور وفادار رہنماؤں ، کارکنوں اور ہمدردوںکو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ جانتے ہیں کہ پاکستان کی 75 سالہ تاریخ میں شاید ہی ملک کی کوئی ایک ایسی سیاسی یامذہبی جماعت ہو جس میں فوجی اسٹیبلشمنٹ نے اپنی خفیہ ایجنسیوںکے ذریعے ایک ، دو یا دوسے زائد Splinter گروپس نہ بنائے ہوں، ان جماعتوںکے رہنماؤں کو مختلف قسم کی پیشکشیں کرکے یا ان کے نجی رازوں کو افشاء کرنے کی دھمکی دیکر بلیک میل کرکے یا دھمکیوں یا دباؤ کے ہتھکنڈے استعمال کرکے خریدانہ گیاہو۔دیگرجماعتوں کی طرح فوجی اسٹیبلشمنٹ نے ایم کیوایم کے لوگوںکوبھی خرید کر 1991ء میں ایم کیوایم حقیقی، 1992ء میں حاجی کیمپ ،2016ء میں پی ایس پی، ایم کیوایم پی آئی بی اور پھر ایم کیوایم بہادرآباد (MQM-P)کے نام سے Splinter گروپس تشکیل دیئے ۔ اسی طرح 9، مئی2023ء کے واقعے کے بعد فوجی اسٹیبلشمنٹ نے پاکستان تحریک انصاف (PTI) کے لوگوں کو لالچ، سنگین نتائج کی دھمکیاں اوران کے نجی رازوں سے پردہ ہٹانے کی دھمکیاں دیکراس میں بھی کئی Splinter گروپس بنائے جن میں پی ٹی آئی نظریاتی ، استحکام پاکستان پارٹی اور پی ٹی آئی پارلیمنٹیئرین شامل ہیں۔ اسی طرح کے گروپس دیگر سیاسی جماعتوںمیں بھی تشکیل دیئے گئے جس کی وجہ سے ان کے وفاپرست کارکنوں کو اپنی اپنی جماعت کے رہنماؤں کے غداری کے عمل پر شدید دکھ اورصدمہ پہنچا ہے۔ مزید یہ کہ اسٹیبلشمنٹ نے ان Splinter گروپوں کو ان کی اصل جماعت کے خلاف کارروائیاں کرنے کیلئے کھلا Licence to kill, loot and plunder  بھی دیا اورپولیس وانتظامیہ کوان کے خلاف کسی قسم کی کارروائی نہ کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔انہیں بنگلے ، بُلٹ پروف گاڑیاں اور پیسہ فراہم کیاگیا ،ان Splinter گروپس کے افراد سے اپنی اصل جماعت کے لوگوں کی مخبریاں کرواکر گرفتارکر وانے کاکام بھی لیا گیا ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ فوجی اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے سیاسی ومذہبی جماعتوںکی تھوڑپھوڑاورپولیٹیکل انجینئرنگ ہی آج پاکستان میں سیاسی انتشاراوربے چینی کااصل سبب ہے۔ لہٰذا ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی تمام سیاسی جماعتوں کے مخلص و وفادار رہنماؤں وکارکنوں سے اپیل کرتی ہے کہ وہ سیاسی جماعتوں میں غداری کے عمل کی اس لعنت کے خلاف عوام بالخصوص نئی نسل کے نوجوانوں میں شعوری بیداری کیلئے 22 اگست2023ء کو ''غداروںپر لعنت''کے دن کے طورپر منائیںاور اس تناظرمیں سوشل میڈیاپرباقاعدہ مہم چلاکر اپنی اپنی جماعتوں کے غداروں پر لعنت بھیجیں ۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ اپنی اپنی جماعت کی تمام سطحوں پراپنے ذمہ داران کو یہ ہدایت بھی جاری کریں کہ وہ جس صوبے ، شہر، قصبہ، گاؤں،گوٹھ یامحلے کے ذمہ دار ہیں وہاں وہاں اپنے کارکنوں اور ہمدردوںکو اپنی اپنی جماعت میں کی جانے والی''غداری'' کے عمل سے آگاہ کریں۔ اس سلسلے میں ایم کیوایم کی جانب سے22،اگست کوغداروں پر لعنت کے دن کے طورپر منانے کاآغاز کیا جارہا ہے اور اس ضمن میں ایک ہیش ٹیگ #غداروں_پر_لعنت_کا_دن_22_اگست
  بھی جاری کیاگیا ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کے مخلص، ثابت قدم اورباوفا رہنماؤں ، کارکنوں اور ہمدردوں سے پرزوراپیل کی کہ وہ ہیش ٹیگ کا بھرپوراستعمال کریں اوراس پیغام کو زیادہ سے زیادہ شیئر بھی کریں۔
٭٭٭٭٭

5/1/2024 9:14:57 PM