صوبہ پنجاب کے شہر جڑانوالہ میں گرجاگھروں اور عیسائیوں کے مکانات اوراملاک پر حملوں اورانہیں جلانے کے
دلخراش واقعات کی مذمت کیلئے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔
جڑانوالہ میں گرجاگھروں اورعیسائیوں کی املاک پر حملہ نہ صرف دینِ اسلام کی تعلیمات اورآئینِ پاکستان کی بنیادی روح کے خلاف ہے بلکہ میں اسے پوری انسانیت پر حملہ قرار دیتا ہوں۔
گرجاگھروں اورعیسائیوں کے مکانات اوراملاک کوآگ لگانا قرآن مجید اور نبی آخرالزماں حضرت محمدمصطفےٰ ۖ کی واضح تعلیمات کی کھلی توہین ہے۔
ریاست پاکستان کاآئین ملک میں رہنے والے عیسائیوں سمیت تمام غیرمسلم اکائیوں کی جان ومال اور ان کی عبادت گاہوں کے احترام اورانہیں تحفظ فراہم کرنے کی ضمانت دیتا ہے۔ لہٰذا ملک کی حفاظت پر مامور تمام اداروں بشمول افواج پاکستان کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ عیسائیوں سمیت تمام غیرمسلم اکائیوں کی جان ومال اورعبادت گاہوں کوتحفظ فراہم کریں اور جڑانوالہ میں گرجاگھروں اورعیسائیوں کے مکانات اوراملاک کوآگ لگانے والے افراد کو گرفتارکریں۔
میں اعلیٰ عدالتوں سے بھی اپیل کرتاہوں کہ وہ جہاں چھوٹے موٹے مسائل پر سوموٹونوٹس لیتے رہتے ہیں وہاں انہیں چاہیے کہ وہ جڑانوالہ میں پیش آنے والے المناک سانحے کا بھی سوموٹو نوٹس لیں اورمملکت کے قانون کے تحت ذمہ دار افراد کوعبرتناک سزائیں دیں۔
میں اس المناک سانحہ پر مسیحی برادری سے دلی ہمدردی اورمکمل یکجہتی کااظہارکرتاہوں