Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

*جمہوری ممالک میں یہ ہوتی ہے آزادی*


*جمہوری ممالک میں یہ ہوتی ہے آزادی*
 Posted on: 8/15/2023
*جمہوری ممالک میں یہ ہوتی ہے آزادی*

ایم کیویم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین جوگزشتہ 31برسوں سے لندن میں جلاوطنی کی زندگی گزاررہے ہیں، جن کی تقاریراوربیانات کی میڈیاپر نشرواشاعت پر 2015 سے پابندی عائد ہے ، جن کی ایم کیوایم کا مرکز اور کراچی میں ان کا گھر المعروف ''نائن زیرو''  22 ،اگست2016 سے "seal"ہے اورفوج کی تحویل میں ہے، جسے گزشتہ سال نذرآتش کرکے مسمار کردیاگیا۔
جناب الطاف حسین کے وفاپرست ساتھیوں کو پاکستان میں جلسے جلوس ،اجتماع ،ریلی یا کسی بھی قسم کی سیاسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہے، انہیں گرفتارکرکے غائب کیا جارہا ہے۔
*مظلوم قوموں کے افراد جیلوں اورخفیہ ٹارچر سیلوں میں قید ہیں اور انہیں لب کشائی کی بھی آزادی نہیں ہے تو پھر کس بات کا جشن آزادی منایا جائے؟*
لہٰذا جناب الطاف حسین نے سوچا کہ وہ ایک جمہوری ملک برطانیہ میں رہ رہے ہیں جہاں انہیں ہرقسم کی آزادی ہے تو انہوں نے 14اگست کو گھر سے باہر نکل کر ضروری شاپنگ کی اور یہ پیغام دیا ہے کہ جمہوری ملک میں آزادی کیا ہوتی ہے دیکھو …کہ انسان جہاں چاہے چلا جائے اور اس پرکوئی قدغن نہیں ہے۔
پاکستان کے مظلوم عوام جو سچ اورحق کی خاطر آواز بلند کررہے ہیںجس کی پاداش میں ان پر بھی اسی طرح کی غیرآئینی وغیرقانونی پابندیاں لگاکران کی زبانوں پر بھی تالے ڈال دیئے گئے ہیں ۔
پاکستان کے 76 ویں جشن آزادی کی شان میں قصیدہ پڑھنے والے سابق وزیراعظم میاں شہباز شریف اپنی تقاریر میں کہتے رہے ہیں کہ پاکستان ایک آزادملک ہے۔میاں شہباز شریف ،عوام کو جشن آزادی منانے کا درس تو دیتے ہیں لیکن وہ آج تک اس بات کاجواب نہیں دے سکے کہ وہ اپنی وزارت عظمیٰ کے دورمیں اپنے بڑے بھائی میاں نوازشریف کو وطن واپس کیوں نہ لاسکے جوکہ علاج کے بہانے گزشتہ چاربرسوں سے برطانیہ میں مقیم ہیں ۔ عوام کو جشن آزادی منانے کادرس دینے اوراپنے بھائی میاںنوازشریف کووطن واپس نہ لانے کاعمل کیاسابق وزیراعظم میاں شہباز شریف کی کھلی منافقت نہیں ہے ؟
کاش پاکستان کے مظلوم عوام کو بھی ٹیلی ویژن پرآکراپنا مؤقف بیان کرنے کی اسی طرح آزادی ہوتی جس طرح فوج کے من پسند صحافیوں ، تجزیہ نگاروں اور اینکرپرسنز کو آزادی حاصل ہے ۔
*جناب الطاف حسین کی شاپنگ کی یہ وڈیودیکھئے ٹک ٹاک کے اس لنک پر*

*براہ کرم اس وڈیو پیغام کو خود بھی دیکھئے اور زیادہ سے زیادہ شیئر بھی کیجئے*
*شکریہ*
*منجانب:*
*مرکزی شعبہ اطلاعات*
*ایم کیوایم*
*انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن*
15 ، اگست2023ئ


12/22/2024 4:11:43 AM