ایم کیوایم کے سینئرکارکن اور رابطہ کمیٹی کے سابق رکن اسماعیل قریشی عرف ستارابھائی اور بزرگ کارکن صابرچاچاکے صاحبزادے سعود احمد اور دیگرکارکنوں کی گرفتاریاںقابل مذمت ہیں۔ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ان گرفتاریوںاورجبری گمشدگیوں پر سوموٹولیں
انسانی حقوق کی تنظیمیں ایم کیوایم کے کارکنوں کی گرفتاریوںاورجبری گمشدگیوںپرآوازبلندکریں۔ رابطہ کمیٹی
لندن… 12 اگست 2023 ئ
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم کے سینئرکارکن اور رابطہ کمیٹی کے سابق رکن اسماعیل قریشی عرف اسماعیل ستارابھائی اور تحریک کے بزرگ کارکن صابرچاچاکے صاحبزادے سعوداحمد اور دیگرکارکنوں کی گرفتاریوں کی شدیدمذمت کی ہے ۔اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ آج بروزہفتہ کو علی الصبح رینجرز نے ایم کیوایم کے سینئررکن اسماعیل قریشی کے گھرپرچھاپہ مارکرانہیں حراست میں لے لیااورنامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔اسماعیل قریشی تحریک کے ایک انتہائی سینئررکن ہیں اورکچھ برسوںسے وہ اپنی ذاتی زندگی میں مصروف تھے۔
اسی طرح رینجرز نے ناظم آبادکے علاقے میں ایم کیوایم کے بزرگ رکن صابرچاچاکے گھرپر بھی چھاپہ مارااوران کے جواں سال بیٹے سعوداحمدکولے گئے ۔ اس سے قبل بھی بعض کارکنوں کے نہ ملنے پر ان کے بیٹوں، بھائیوںیادیگرقریبی رشتہ داروںکواسی طرح حراست میں لیاگیاتھا۔ اس کے علاوہ لانڈھی سے بھی ایک کارکن شاہد حسین کوبھی رینجرز نے حراست میں لے لیا۔
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے سینئررکن اسماعیل قریشی ، صابرچاچا کے صاحبزادے اوردیگرکارکنوں کی گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ایک طرف تودنیاکویہ بتایاجارہاہے کہ پاکستان میں جمہوریت اورسیاسی آزادی حاصل ہے جبکہ دوسر ی جانب ایم کیوایم کے معصوم وبے گناہ کارکنوںاورذمہ داروں کو حراست میںلیاجارہاہے اور انہیں حراست میں لینے کے بعدلاپتہ کیاجارہاہے ۔ گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران کئی کارکنوںہمدردوکوگرفتار کرکے لاپتہ کیاجاچکاہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم کے معصوم وبے گناہ کارکنوںاوران کے عزیزواقرباکی گرفتاریاںقابل مذمت ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیاکہ اسماعیل قریشی، صابرچاچا کے صاحبزادے سعود اوردیگردگرفتارشدگان کوفی الفوررہاکیاجائے ۔ رابطہ کمیٹی نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سے اپیل کی کہ ایم کیوایم کے ذمہ داروںاورکارکنوں کی گرفتاریوںپرسوموٹولیں۔رابطہ کمیٹی نے انسانی حقوق کی تنظیموںسے بھی اپیل کی کہ وہ بھی ایم کیوایم کے کارکنوں کی گرفرفتاریوںاورجبری گمشدگیوں کے تسلسل کے ساتھ واقعات کے خلاف آوازاٹھائیں۔
ٔ٭٭٭٭٭