Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سندھ ہائیکورٹ نے ایم کیوایم کے کارکنوں کی جبری گمشدگیوںاور نظربندی کے مقدمات کی پیروی کرنے والے حیدرآبادکے سینئر وکیل شکیل زئی ایڈوکیٹ کی نظربندی کے آرڈرکوکالعدم قراردیدیا


 سندھ ہائیکورٹ نے ایم کیوایم کے کارکنوں کی جبری گمشدگیوںاور نظربندی کے  مقدمات کی پیروی کرنے والے حیدرآبادکے  سینئر وکیل شکیل زئی ایڈوکیٹ کی نظربندی کے آرڈرکوکالعدم قراردیدیا
 Posted on: 8/8/2023 1

سندھ ہائیکورٹ نے ایم کیوایم کے کارکنوں کی جبری گمشدگیوںاور نظربندی کے  مقدمات کی پیروی کرنے والے حیدرآبادکے
 سینئر وکیل شکیل زئی ایڈوکیٹ کی نظربندی کے آرڈرکوکالعدم قراردیدیا
تاج کیریوایڈوکیٹ نے شکیل زئی ایڈوکیٹ کی پٹیشن کی پیروی کی 
شکیل زئی ایڈوکیٹ کوسیاسی کارکنوں کے مقدمات کی پیروی کرنے سے روکنے
 کیلئے مختلف طریقوں بلیک میل اور پریشان کیا جارہاہے۔تاج کیریوایڈوکیٹ
 کوئی بھی قانون کسی وکیل کومقدمات کی پیروی سے نہیں روک سکتا،سندھ ہائیکورٹ 
عدالت نے اسسٹنٹ پروسیکیوٹرجنرل رفیق احمدڈاہری کوطلب کرکے سرزنش کی
 شکیل زئی ایڈوکیٹ کو ہرگز گرفتارنہ کیاجائے، جسٹس شفیع محمدصدیقی اورجسٹس ارشدحسین خان پرمشتمل بینچ کاحکم

حیدرآباد …8  اگست 2023ئ
سندھ ہائیکورٹ کی حیدرآباد ڈویژن بینچ نے ایم کیوایم کے کارکنوں کی جبری گمشدگیوںاور نظربندی کے معاملات کی پیروی کرنے والے حیدرآبادکے سینئر وکیل شکیل زئی ایڈوکیٹ کی نظربندی کے آرڈرکوکالعدم قراردیدیا۔ تفصیلات کے 
محکمہ داخلہ سندھ نے ایم کیوایم کے دیگرکارکنوں کی طرح حیدرآباد کے سینئر وکیل شکیل زئی ایڈوکیٹ کی بھی نقص امن کے تحت نظربندی کاآرڈرجاری کیاتھا۔ شکیل زئی ایڈوکیٹ نے اس آرڈرکے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیاتھا۔ان  آئینی درخواست نمبرCP-D No: 1180/2023 کی پیروی سپریم کورٹ کے سینئر وکیل اور حیدرآباد بارکے جنرل سیکریٹری تاج کیریوایڈوکیٹ نے کی ۔ جسٹس شفیع محمدصدیقی اورجسٹس ارشدحسین خان پرمشتمل سندھ ہائیکورٹ کی ڈویژن بینچ میں آج اس آئینی درخواست کی سماعت ہوئی۔ سینئر وکیل تاج کیریو ایڈوکیٹ نے عدالت  میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ شکیل زئی ایڈوکیٹ ایک سینئر وکیل ہیںجوسول اور کرمنل مقدمات کے ساتھ ساتھ لاپتہ افراد کے مقدمات کی بھی پیروی کرتے ہیں لیکن محکمہ داخلہ نے شکیل زئی ایڈوکیٹ کی بھی نظربندی کے آرڈر جاری کئے ہیں ، اس طرح انہیں مسلسل ہراساں کیاجارہاہے اور سیاسی کارکنوں کے مقدمات کی پیروی کرنے سے روکنے کیلئے مختلف طریقوں بلیک میل اور پریشان کیا جارہاہے۔انہوں نے اس حوالے سے آئین پاکستان کے مختلف آرٹیکل کے حوالے بھی دیئے۔ جسٹس شفیع محمدصدیقی اورجسٹس ارشدحسین خان نے ان کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے کہاکہ کوئی بھی قانون کسی وکیل کوسائلین کے مقدمات کی پیروی سے نہیں روک سکتا اورجب تک وہ اپنے فرائض انجام دے رہاہے ،کوئی قانون اسے گرفتارنہیں کرسکتا۔اس موقع پر شکیل زئی ایڈوکیٹ نے بھی فاضل عدالت کوبتایاکہ وہ روزانہ کی بنیادپر عدالت میں مختلف شہریوں کے مقدمات کی پیروی کررہے ہیں ، آج بھی انہوں نے کورٹ نمبر2میں تین نظربندافرادکی آئینی درخواستوں کی پیروی کی ہے لیکن محکمہ داخلہ نے ان کی بھی نظربندی کے آرڈرجاری کردیے ہیں۔ اس پرعدالت نے اسی وقت اسسٹنٹ پروسیکیوٹرجنرل رفیق احمدڈاہری کوطلب کیا اوران کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ آپ ایک شریف اورسینئر وکیل کو ہراساں کررہے ہیں جبکہ جو کرپشن ، ڈکیتیاںاورغنڈہ گردیاں کررہے ہیں ان کو نہیں پکڑتے۔فاضل عدالت کے جج صاحبان نے شکیل زئی ایڈوکیٹ کی نظربندی کے آرڈر کومعطل کرتے ہوئے اسسٹنٹ پروسکیوٹرجنرل کوحکم دیاکہ شکیل زئی ایڈوکیٹ کو ہرگز گرفتارنہ کیاجائے، عدالت کے اس آرڈر کی کاپی محکمہ داخلہ کو پہنچا ئیں اور دس دن کے اندرتحریری طورپرعدالت کوآگاہ کریں۔ واضح رہے کہ سیاسی کارکنوں کے مقدمات کی پیروی کرنے پررواں سال جنوری میں بھی شکیل زئی ایڈوکیٹ کو گرفتارکرلیاگیاتھا اورتقریباًایک ماہ تک جیل میں غیرقانونی طورپر قیدرکھاگیاتھا تاہم عدالت کے حکم پرانکی رہائی ہوئی تھی۔اب پھرمحکمہ داخلہ نے انکی نظربندی کے احکامات جاری کئے جسے سندھ ہائیکورٹ نے معطل کردیا۔ 


12/22/2024 4:36:27 AM