سندھ ہائیکورٹ نے حیدرآباد اورعمرکوٹ سے تعلق رکھنے والے ایم کیوایم کے تین مزید کارکنوں مقصود چوہان، ڈاکٹرامین میمن اور لیاقت قائم خانی کی نظربند ی کالعدم قراردیتے ہوئے فوری رہائی کے احکامات جاری کردیے
کراچی سے گرفتارکرکے خیرپوراورلاڑکانہ جیل میں نظربند کئے گئے کارکنوں کو
بھی سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر جیلوںسے رہاکردیاگیا
حیدرآباد …8 اگست 2023ئ
سندھ ہائیکورٹ کی حیدرآباد سرکٹ برانچ نے ایم کیوایم کے تین مزید کارکنوں مقصودچوہان، ڈاکٹرامین میمن اورجیمس آباد عمرکوٹ کے لیاقت قائم خانی کی نظربندی کوکالعدم قراردیتے ہوئے ان کی فوری رہائی کے احکامات جاری کردیے ہیں ۔ جسٹس محمود خان اورجسٹس ذوالفقار سانگی پر مشتمل دورکنی سرکٹ برانچ نے نظربندی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کی ۔ شکیل زئی ایڈوکیٹ نے درخواستوںکی سماعت کی ۔ دریں اثناء کراچی سے گرفتارکرکے ایم پی او کے تحت خیرپوراورلاڑکانہ جیل میں نظربند کئے گئے کارکنوں کوبھی سندھ ہائیکورٹ کی سینٹرل ڈویژن بینچ کے احکامات پر آج جیلوںسے رہا کردیاگیا ہے۔