8، اگست کا دن ایم کیوایم کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھاجائے گا، بانی وقائد الطاف حسین
تاریخی نشترپارک میں ایم کیوایم نے پہلا عظیم الشان جلسہ عام منعقد کرکے پاکستان کی سیاسی تاریخ میں سنہرے باب کا اضافہ کیاتھا
اُس دن ایم کیوایم نے نہ صرف اپنی عوامی طاقت کاپہلا بھرپورمظاہرہ کیاتھا بلکہ
تنظیمی نظم وضبط کی انوکھی مثال قائم کی تھی
موسلا دھار بارش کے باوجود ایک بھی فرد جلسہ گاہ سے باہر نہیں گیا
وفاپرست کارکنان وعوام حالات کے جبر سے ہرگزمایوس نہ ہوں
فرسودہ جاگیردارانہ نظام کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھیں
انشاء اللہ فتح ملک بھرکے مظلوموں کا مقدر ثابت ہوگی، بانی وقائد الطاف حسین
لندن۔۔۔8، اگست2023ئ
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ 8، اگست1986ء کا دن ایم کیوایم کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھاجائے گا ۔اُس دن کراچی کے تاریخی نشترپارک میں ایم کیوایم نے پہلا عظیم الشان عوامی جلسہ عام منعقد کرکے پاکستان کی سیاسی تاریخ میں سنہرے باب کا اضافہ کیاتھا۔
ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ غریب ومتوسط طبقہ سے جنم لینے والی سیاسی جماعت مہاجرقومی موومنٹ( ایم کیوایم) نے 8، اگست 1986ء کے دن اپناپہلا عوامی جلسہ ء عام کراچی کے تاریخی نشترپارک میں منعقد کیا تھا ، اُس دن ایم کیوایم نے نہ صرف اپنی عوامی طاقت کاپہلا بھرپورمظاہرہ کیاتھا بلکہ تنظیمی نظم وضبط کی انوکھی مثال قائم کر کے ملک بھرکے عوام کی توجہ ایم کیوایم کی جانب مبذول کرائی تھی۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کا یہ جلسہ ء عام حاضرین کی تعداد کے لحاظ سے نشترپارک کراچی کی تاریخ میں ہونے والے تمام عوامی جلسوں میں سب سے بڑا، کامیاب، شاندار اورمنظم جلسہ قرار پایا۔ اس جلسہ ء عام کی ایک خاص اورمنفرد بات یہ بھی تھی کہ جلسہ عام سے قبل کراچی میں طوفانی بارش ہوئی تھی جس کا سلسلہ میری تقریر کے دوران بھی جاری رہا ،پورا پنڈال برساتی پانی سے بھرگیااور جلسہ عام کے شرکاء طوفانی بارش میں بھیگتے رہے لیکن موسلا دھار بارش کے باوجود ایک بھی فرد جلسہ گاہ سے باہر نہیں گیا۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم کے اُس تاریخ سازجلسہ ء عام کی کامیابی اور تنظیمی نظم وضبط کی مثالیں آج تک دی جاتی ہیں۔اُس پہلے عظیم الشان جلسہ عام کو آج 37 برس بیت چکے ہیںلیکن ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے یہ کل کی بات ہو۔ جناب الطاف حسین نے تمام وفاپرست کارکنان وعوام سے کہاکہ وہ حالات کے جبر سے ہرگزمایوس نہ ہوں اور ہمت وحوصلے کے ساتھ اپنے حقوق کے حصول اور فرسودہ جاگیردارانہ نظام کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھیں ، انشاء اللہ فتح ملک بھرکے مظلوموں کا مقدر ثابت ہوگی ۔