ایم کیوایم کی جانب سے 13یا14اگست کو کسی قسم کی ریلی نکالنے کاکوئی پروگرام نہیں۔ رابطہ کمیٹی
اس حوالے سے سوشل میڈیاپرپھیلائی جانے والی خبروںمیں کوئی صداقت نہیں کارکنان اور ہمدردعوام افواہوں پرکان نہ دھریں۔رابطہ کمیٹی
لندن …7 اگست 2023ئ
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن سے جاری اپنے ایک بیان میں وضاحت کی ہے کہ ایم کیوایم کی جانب سے 13یا 14اگست کو کسی قسم کی ریلی نکالنے کاکوئی پروگرام نہیں ہے اوراس حوالے سے سوشل میڈیاپرپھیلائی جانے والی خبروںمیں کوئی صداقت نہیں۔ رابطہ کمیٹی نے کارکنوں اور ہمدردوں سے کہاکہ وہ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی افواہوں پرکان نہ دھریں اورکسی بھی قسم کی خبر کی تصدیق کے لئے ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن رابطہ کریں۔
٭٭٭٭٭