Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ہزارہ ایکسپریس حادثے میں مسافروں کے جاں بحق اور زخمی ہونے پرانی وقائد الطاف حسین کا اظہارافسوس


ہزارہ ایکسپریس حادثے میں مسافروں کے جاں بحق اور زخمی ہونے پرانی وقائد الطاف حسین کا اظہارافسوس
 Posted on: 8/6/2023 1
ہزارہ ایکسپریس حادثے میں مسافروں کے جاں بحق اور زخمی ہونے پرانی وقائد الطاف حسین کا اظہارافسوس
ملک میں قدرتی آفات، دہشت گردی یاحادثات سے نمٹنے کیلئے مؤثرانتظامات نہیں، الطاف حسین
 2005ء کے قیامت خیز زلزلے کے بعد باربار بیان دیتا رہا ہوں کہ پاکستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(PDMA) کوانتہائی فعال بنایاجائے، الطاف حسین
ایسا لگتا ہے کہ پاکستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو پاکستان ڈسٹرکشن مینجمنٹ اتھارٹی میں تبدیل کردیا گیاہے، الطاف حسین
 مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان وعوام،سوگواران کے غم میں
 برابر کے شریک ہیں، الطاف حسین
لندن۔۔۔6، اگست2023ئ
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے نواب شاہ کے قریب کراچی سے راولپنڈی جانے والی ہزارہ ایکسپریس کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میںدرجنوں مسافروں کے جاں بحق اور زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہارکیاہے ۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ میڈیارپورٹس کے مطابق آج ہزارہ ایکسپریس کی دس بوگیاں ڈی ریل ہونے کے بعد الٹ گئیں جس کے نتیجے میں متعدد مسافر جاںبحق اور 50 سے زائد زخمی ہوئے ہیں ، ٹرین کے مسافروں اور مقامی شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو بوگیوں سے نکال کراسپتال پہنچایا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے لیکن یہ امر انتہائی افسوسناک ہے کہ ملک میں قدرتی آفات، دہشت گردی یاحادثات سے نمٹنے اور حادثات کا شکار افراد کو ریسکیو کرنے کیلئے کسی قسم کے مؤثر انتظامات دیکھنے میں نہیں آتے، عوام اپنی مددآپ کے تحت امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہیں اورسرکاری سطح پر بروقت امدادی سرگرمیاں نہ ہونے کے باعث بہت سی قیمتی جانیں ضائع ہوجاتی ہیں۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں 2005ء کے قیامت خیز زلزلے کے بعد باربار بیان دیتا رہا ہوں کہ قدرتی آفات یا حادثات سے نمٹنے کیلئے پاکستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(PDMA) کوانتہائی فعال بنایاجائے اوراس ادارے کے جوبھی افسران، شہریوں کی جان ومال کے تحفظ میں ذرہ برابر بھی غفلت کامظاہرہ کریں ان کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے لیکن بدقسمتی سے پاکستان کے فرسودہ جاگیردارانہ نظام میںمعمولی غلطی پر غریب کو سزا دے دی جاتی ہے لیکن سنگین غلطیوں کے مرتکب سرکاری افسران ،بااثراوردولت مند افرادسے نہ باز پرس کی جاتی ہے اورنہ انہیں سزا دی جاتی ہے۔انہوں نے کہاکہ اگرسرکاری سطح پرمیری باربار کی جانے والی اپیلوں پر کان دھرا جاتا اور میری تجاویز پرعمل کرکے پاکستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو انتہائی فعال بنایاجاتا تو 2005ء کے بعد پاکستان میں قدرتی آفات، دہشت گردی اور حادثات میں بے شمار قیمتی جانوں کا زیاںہرگزنہ ہوتا۔ ایسا لگتا ہے کہ پاکستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو پاکستان ڈسٹرکشن مینجمنٹ اتھارٹی میں تبدیل کردیا گیاہے جس کا خمیازہ پاکستان کے عوام کو بھگتنا پڑرہا ہے ۔جناب الطاف حسین نے ہزارہ ایکسپریس کو پیش آنے والے حادثے میں جاں بحق افراد کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان وعوام آپ کے ساتھ ہیں اور سوگواران کے غم میں برابر کے شریک ہیںاور سوگواران سے دلی ہمدردی کااظہارکرتے ہیں۔ جناب الطاف حسین نے ٹرین حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد اورمکمل صحت یابی کیلئے بھی دعا کی۔
٭٭٭٭٭


12/22/2024 4:31:53 AM