6،اگست2023ء
عمران خان کی گرفتاری پر خوشیاں کیوں؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تحریک انصاف
@PTIofficial
کے چیئرمین عمران خان کی گزشتہ دنوں کی جانےوالی گرفتاری پر پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں بالخصوص پاکستان مسلم لیگ (ن)
@pmln_org
اورپیپلزپارٹی
@PPP_Org
کےرہنماء بشمول
@BBhuttoZardari
خوشی میں بغلیں بجارہے ہیں اورمٹھائیاں تقسیم کررہے ہیں۔ PDM کے یہ رہنماء بڑے فخریہ انداز میں کہہ رہے ہیں کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج ہمایوں دلاور نے بہت صحیح فیصلہ دیا ہے اور ساتھ ساتھ یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ ابھی تو
@ImranKhanPTI
کو صرف ایک ہی کیس میں سزا ہوئی ہے، ابھی تو کیسوں کا پورا ''پنڈورا بکس'' باقی ہے ۔
''شیخ چلی'' کی طرح بھڑکیاں مارنے والے پی ڈی ایم کے سورماؤں سے میں ،صرف ایک سوال کرنا چاہتا ہوں کہ وہ قوم کو بتائیں کہ پورے ملک میں آپ کی حکومت ہے لیکن آپ مسلم لیگ (ن) کے رہنماء میاں نواز شریف صاحب کواب تک وطن واپس کیوں نہ لاسکے جبکہ موجودہ وزیراعظم
@CMShehbaz
نےعمران خان کی حکومت کویہ تحریری ضمانت دی تھی کہ میاں نوازشریف کو(جو کرپشن کے کیس میں سزا دیئے جانے کی وجہ سے جیل کاٹ رہے تھے) چارہفتوں کیلئے لندن میں علاج کرانے کی اجازت دی جائے تو میں چارہفتوں کے بعد انہیں (میاں نوازشریف) وطن واپس لے آؤں گالیکن آپ میاں نوازشریف کو چارہفتوں کیلئے دی جانے والی ضمانت کے باوجود چارمہینے تو کُجا، آپ انہیں چار سالوں میں بھی وطن واپس نہ لاسکے ۔
وزیراعظم میاں شہباز شریف صاحب!! آپ باربار نوازشریف کی وطن واپسی نہ ہونے کی وجہ یہ بتاکرباربار یہ بہانے بناتے رہے کہ ابھی میاں نوازشریف کا لندن میں علاج مکمل نہیں ہوا ہے ۔
قوم کا ہرذی شعور فرد اس امر سے بخوبی واقف ہے کہ میاں نوازشریف لندن سے متعدد بار دیگرممالک میں اپنے خاندان کے ہمراہ سیروتفریح کیلئے جاتے رہے ہیں ۔ ویسے بھی ایک سزایافتہ فرد کو بیرون ملک سے وطن واپس لانا آپ کی حکومت کی سوفیصد ذمہ داری تھی جس کی ادائیگی میں وزیراعظم میاں شہباز شریف صاحب !آپ ناکام رہے۔
وزیراعظم میاں شہباز شریف صاحب! !آپ ذرا غورکریں کہ اگر عمران خان علاج کی غرض سے میاں نوازشریف صاحب کولندن جانے کی اجازت نہ دیتے تو کیا آپ وزیراعظم بن سکتے تھے ؟ آپ یہ بھی غورکریں کہ جس عمران خان نے آپ کے بڑے بھائی میاں نوازشریف صاحب کو لندن جانے کی اجازت دی ، آپ نے اپنے وزیراعظم ہونے کے باوجود اُسی عمران خان کو ہی جیل میں ڈال دیا۔
واہ بھئی واہ …واہ بھئی واہ…آپ نے احسان کرنے والے سابق وزیراعظم عمران خان کو احسان کاکیاخوب صلہ دیا ہے ۔
حضرت علی کا قول ہے کہ ''تم جس شخص پر احسان کرواُس کے شر سے بچو''