سندھ ہائیکورٹ نے ایم کیوایم کی ایڈوائزری کونسل کے سابق انچارج آفتاب بقائی کی نظربند ی کے خلاف چیف سیکریٹری، سیکریٹری داخلہ ، آئی جی سندھ، ایس ایس پی ڈسٹرکٹ کورنگی اور
ایس ایچ او زمان ٹاؤن تھانے کونوٹس جاری کردیے
پٹیشن کی پیروی سعدیہ غوری ایڈوکیٹ کررہی ہیں
سندھ ہائیکورٹ کا دورکنی بینچ پیر 24جولائی کوسماعت کرے گا
کراچی … 20 جولائی 2023ئ
کورنگی کراچی میں اتوار9جولائی کونکالی گئی ریلی کے بعد گرفتارکئے گئے ایم کیوایم کی سینٹرل ایڈوائزری کونسل کے سابق انچارج آفتاب بقائی کی نظربندی کے خلاف پٹیشن کی سماعت آج سندھ ہائیکورٹ نے کی۔ پٹیشن کی سماعت جسٹس فیصل کریم میمن اورجسٹس چوہدری عدنان پر مشتمل دورکنی ڈویژن بینچ نے کی۔ سعدیہ غوری ایڈوکیٹ نے آفتاب بقائی کی نظربندی کوچیلنج کرتے ہوئے اس کوخلاف قانون قراردیا ۔ جس کے بعد ہائیکورٹ نے سندھ کے چیف سیکریٹری، سیکریٹری داخلہ ، آئی جی سندھ، ایس ایس پی ڈسٹرکٹ کورنگی اورایس ایچ او زمان ٹاؤن تھانے کونوٹس جاری کردیے ۔ نظربندی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت پیر 24جولائی کو ہوگی ۔ پیر کے روزہی ایم کیو ایم کے دیگر کارکنوں کی نظربندی کے خلاف درخواستوں کی سماعت بھی ہوگی۔
٭٭٭٭٭