تم نے قرآن مجید پر ہاتھ رکھ کر مہاجرقوم اور اس کے بانی سے تاحیات وفاداری نبھانے کا باربار حلف اٹھایا۔ اسی طرح تم نے شہداء کےخون کا سودا نہ کرنےاورانکے مقدس لہو سےغداری نہ کرنےکابھی باربار حلف اٹھاکر اسے توڑا۔
اے غداران ِ قوم!
تم پراللہ کا سخت عذاب نازل ہوگا اور تم کو قوم اور قوم کا بچہ بچہ کبھی معاف نہیں کرے گا۔
اے غدارو!
آج تم نے اپنے بوڑھے والدین کی عمر کے برابر یا ان سے بڑی عمر کے بزرگ ایم کیوایم کے بزرگ رہنما ''آفتاب بقائی '' کو گرفتارکروایا اور انہیں MPO کے تحت جیل میں بند کروایا۔ ان شرمناک حرکتوں اور کارروائیوں کے ساتھ ساتھ تم نے ایم کیوایم کے سینکڑوں وفاپرست کارکنوں کی مخبریاں کرکرکے نہ صرف انہیں گرفتارکروایا بلکہ ان گرفتارشدگان کو MPO کے تحت نظربند بھی کروایا۔ مزید ''یزیدیت '' تم نے یہ دکھائی کہ کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص،عمرکوٹ، ٹنڈوالہیار اورسندھ کے دیگر شہروں سے گرفتاروفاپرستوں کوان کے شہروں کی مقامی جیلوں سے سندھ کی دوردراز جیلوں میں منتقل کروایا۔
یادرکھوغدارو!
وہ وقت جلد آنے والا ہے جب ان تمام یزیدی ہتھکنڈوں کےخلاف چلنےوالا وقت کا پہیہ تم سب کواپنے چکر میں لےکر اتنے چکر لگوائے گا کہ وہ ،تم کو بالآخر جب زمین پر پھینکے گا تو تم زمین پر قدم رکھتے ہی خود چکر کھاکر اتنی بری طرح گروگے کہ پھر دوبارہ کبھی نہ اُٹھ سکوگے۔
تمہارا انجام بڑا بھیانک اورعبرتناک ہوگا، تم منحوسوں کا نام بھی رہتی دنیا تک دنیا بھر کے ماضی کے تمام غداروں کی فہرست میں درج رہے گااورتاقیامت تم احسان فراموشوں پر لعنتیں بھیجی جاتی رہیں گی۔