کورنگی میں نکالی گئی ریلی کے بعدایم کیوایم کے کارکنوں کونقص امن کے تحت قید کرنے کے اقدام کوسندھ ہائیکوٹ میں چیلنج کردیاگیا
کارکنوں کی پیروی سینئر وکیل جوہر عابد ایڈوکیٹ نے کی
جسٹس فیصل کریم میمن اورجسٹس چوہدری عدنان پر مشتمل دورکنی ڈویژن بینچ نے آئینی درخواستوں کی سماعت کی
سندھ ہائیکورٹ نے سندھ کے چیف سیکریٹری، سیکریٹری داخلہ ، آئی جی سندھ، ایس ایس پی ڈسٹرکٹ کورنگی اورایس ایچ او زمان ٹاؤن تھانے کونوٹس جاری کردیے۔ اگلی سماعت پیر 24جولائی کوہوگی
کراچی … 17 جولائی 2023ئ
کراچی کے علاقے کورنگی میں اتوار9جولائی کونکالی گئی ریلی کے بعد گرفتارکئے گئے ایم کیوایم کے کارکنوں اور ہمدردوں کونقص امن کے تحت قید کرنے کے اقدام کوسندھ ہائیکوٹ میں چیلنج کردیاگیاہے۔ اس سلسلے میں 11گرفتار کارکنوں کے اہل خانہ کی جانب سے جمعہ کو علیحدہ علیحدہ دائر کی گئی آئینی درخواستوں کی آج سماعت ہوئی۔ان کارکنوں اور ہمدردوں کی پیروی سینئر وکیل جوہر عابد ایڈوکیٹ نے کی۔ جسٹس فیصل کریم میمن اورجسٹس چوہدری عدنان پر مشتمل دورکنی ڈویژن بینچ نے ان آئینی درخواستوں کی سماعت کی۔ جوہر عابد ایڈوکیٹ کے ابتدائی دلائل دیے جس کے بعد سندھ ہائیکورٹ نے سندھ کے چیف سیکریٹری، سیکریٹری داخلہ ، آئی جی سندھ، ایس ایس پی ڈسٹرکٹ کورنگی اورایس ایچ او زمان ٹاؤن تھانے کونوٹس جاری کردیے ۔ایم پی او کے تحت گرفتارشدگان کوتحویل میں رکھنے کے خلاف دائران آئینی درخواستوں کی اگلی سماعت پیر 24جولائی کو ہوگی ۔
٭٭٭٭٭