میاں واحد کے انتقال پر جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
لندن۔۔۔16نومبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیو ایم پختون آرگنائزنگ کمیٹی سائٹ زون یوسی5کے جوانٹ انچارج میاں واحد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیو ایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاکرے۔(آمین)