ایم کیوایم کے خلاف 19جون 1992ء کوشروع ہونے والے
فوجی آپریشن19جون کادن یوم سیاہ کے طورپرمنایاجائے گا
پیر19جون کو یوم سیاہ کے سلسلے میں سیاہ پرچم لگائے جائیںگے
فوجی آپریشن کے شہیدوںکوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی جائے گی۔یوم سیاہ کے سلسلے میں بازؤوںپر سیاہ پٹیاں باندھی جائیںگی
اوورسیزیونٹوں میں بھی شہیدوںکوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے فاتحہ خوانی ہوگی
19جون کے حوالے سے ایم کیوایم کے شعبہ اطلاعات کی جانب سے خصوصی پوسٹر کا اجراء
لندن … 18 جون 2023ئ
ایم کیوایم کے خلاف 19جون 1992ء کوشروع ہونے والے فوجی آپریشن اور اس دوران شہید ہونے والے کارکنوں کی یاد میں ہرسال کی طرح اس سال بھی 19جون کادن یوم سیاہ کے طورپرمنایاجائے گا ۔ یوم سیاہ کے سلسلے میں سیاہ پرچم لگائے جائیںگے اور 19جون 1992ء کو اوراس فوجی آپریشن کے دوران شہید کئے جانے والوںکوخراج عقیدت پیش کرنے کے لئے پیر19جون کو قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی جائے گی۔ بازؤوںپر سیاہ پٹیاں باندھی جائیںگی۔ 19جون کے حوالے سے ایم کیوایم کے مرکزی شعبہ اطلاعات کی جانب سے ایک خصوصی پوسٹر کا اجراء کیاگیا ہے۔ واضح رہے کہ 19جون 1992کوایم کیوایم کے خلاف بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن شروع کیاگیاتھااورملٹری اسٹیبلشمنٹ کی قائم کردہ حقیقی دہشت گردوں کے ذریعے کراچی میں ایم کیوایم کے دفاتر، رہنماؤں اور کارکنوں کے گھروںپر حملے ، اغوا ،قتل اوردہشت گردی کے واقعات کاسلسلہ شروع کیاگیاتھا جن کے نتیجے میں کئی کارکنان بیدردی سے شہید کردیے گئے تھے۔ یوم سیاہ کے سلسلے میں پاکستان کے ساتھ ساتھ اوورسیزیونٹوں میں بھی ایم کیوایم کی جانب سے شہیدوںکوخراج عقیدت پیش کرنے کے لئے فاتحہ خوانی کی جائے گی اور شہیدوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیاجائے گا۔
٭٭٭٭٭