PTI چھوڑو…معافی پاؤ
9، مئی2023ء سے لیکر آج یعنی یکم جون2023ء تک اگر ملک کی بگڑتی ہوئی سیاسی صورتحال کا بغورجائزہ لیں تو پاکستان کے عوام بالعموم اور PTI کے ذمہ داران ، کارکنان اورسپورٹرزبالخصوص، کیااس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ آج کل یہ اصول چل رہا ہے کہ عمران خان کو چھوڑو اور معافی پاؤ؟
یعنی اگر PTI سے جڑے لوگ، عمران خان کو چھوڑنے کا اعلان کریں گے تو وہ چھاپے گرفتاریوں سے بھی بچیں گے اور ساتھ ساتھ ان پر قائم تمام مقدمات بھی ختم ہوجائیں گے اور اگر وہ گرفتارہوگئے ہیں تو رہائی کا طریقہ صرف ایک ہی ہے کہ آپ طاقتور اہلکاروں کویہ پیغام دیں کہ میں ،عمران خان کو چھوڑنے کیلئے تیارہوںتو وہ اہلکارفوری طورپر آپ کا پیغام آگے تک پہنچا کر آپ کی رہائی کا بندوبست بھی کرادیں گے بس آپ کو عمران خان سے علیحدگی کا اعلان کرنا ہوگا۔آپ سب لوگ یہ بھی خوب جانتے ہوں گے کہ یہ سب کچھ جو ہورہا ہے وہ کون کروارہا ہے ؟
کیا آپ اس ٹوئٹ میں بیان کردہ باتوں سے اتفاق کرتے ہیں؟
Translate Tweet