Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر صاحب! سلام وآداب


چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر صاحب! سلام وآداب
 Posted on: 5/22/2023
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر صاحب!
سلام وآداب

آج 22مئی2023ء کوپاکستان کے مختلف نیوزچینلز پر آپ کا ایک بیان پڑھا اورسنا بھی جس میں آپ نے فرمایاکہ ''فوج علاقائی، لسانی ، سیاسی تعصبات اورامتیازات سے بالاتر ہے''۔میری ذاتی خواہش بھی یہی ہے کہ ملک کی فوج اوراس کے حکام و اہلکاروں کوعلاقائی، لسانی اورسیاسی تعصبات سے پاک ہونا چاہیے لیکن میں یہاں آپ کے بیان سے اختلاف کرتے ہوئے آپ سے مطالبہ کرتا ہوں کہ آپ اپنی مرضی سے فوج کے اعلیٰ حکام پر مبنی ایک کمیشن تشکیل دیں جوکہ کراچی، حیدرآباد اورسکھر میں ایم کیوایم کے شہید کئےجانےوالےکارکنوں کےلواحقین اور1992ء سے لے کرآج 2023ء تک لاپتہ کئے جانے والے کارکنان کے اہل خانہ کوکسی ایک جگہ جمع کرکے 15دنوں تک ان سے ملاقات کرے اور آپ اسے ایک جامع اورغیرجانبدارانہ رپورٹ تیارکرنے کا حکم دیں۔ پھرآپ کواندازہ ہوجائے گا کہ فوج کس حد تک علاقائی، لسانی اورسیاسی تعصبات اورامتیازات سے بالاتر ہے۔

محترم عاصم منیر صاحب!
ایم کیوایم حقیقی، پاک سرزمین پارٹی(PSP) اور MQMP المعروف ایم کیوایم بہادرآباد کا بنایا جانا ہی ازخود آپ کے بیان کی کھلی نفی کررہا ہے کیونکہ بچہ بچہ اس اصل حقیقت کوخوب جانتا ہے کہ ان جماعتوں کا خالق کون ہے ۔ لہٰذا آپ سے میرامؤدبانہ مطالبہ ہے کہ خدارا آپ یہ کمیشن تشکیل دے کر فوج کو واقعتاً علاقائی، لسانی اورسیاسی تعصبات وامتیازات سے پاک کردیں اور فوج کواس کی اصل ذمہ داریوں تک محدود کرکے پاکستان کوبچانے کا کردارادا کریں اورتاریخ میں اپنانام سنہری الفاظ میں لکھوائیں اوردنیا اورآخرت میں یہ نیک کام کرنے کا اجرحاصل کریں۔

12/22/2024 4:23:27 AM