مسلمہ جمہوری اصولوں کے تحت میئر اور ڈپٹی میئر کا حق ایوان میں اکثریت رکھنے والی
جماعت کا ہی بنتا ہے، قائد تحریک الطاف حسین
کراچی کے میئر کے انتخاب کیلئے پاکستان پیپلزپارٹی اپنے روایتی غیرآئینی وغیرقانونی اقدامات ، دہشت گردی وغنڈہ گردی اور منتخب بلدیاتی نمائندگان کی خریدوفروخت کے
ہتھکنڈے استعمال کرنے سے باز رہے
کراچی میں میئر کے انتخاب کے حوالے سے ایم کیوایم کے بانی وقائد الطاف حسین کاٹوئٹ
کراچی ۔۔۔20، مئی 2023ئ
کراچی کے میئر کے انتخاب کیلئے پاکستان پیپلزپارٹی اپنے روایتی غیرآئینی وغیرقانونی اقدامات ، دہشت گردی وغنڈہ گردی اور منتخب بلدیاتی نمائندگان کی خریدوفروخت کے ہتھکنڈے استعمال کرنے سے باز رہے ۔کراچی میں میئر کے انتخاب کے حوالے سے ایم کیوایم کے بانی وقائد الطاف حسین نے اپنے ٹوئٹ میں کہاکہ جب پاکستان تحریک انصاف نے کراچی میں میئرکیلئے جماعت اسلامی کی حمایت کااعلان کردیا ہے تو پھر اس طرح بلدیاتی ایوان میں عددی اکثریت جماعت اسلامی کی ہوجاتی ہے لیکن اس اکثریت کو بدلنے کیلئے PPP کی سندھ حکومت دھونس دھمکی ، لالچ اور خریدوفروخت کے ہتھکنڈے استعمال کرکے کراچی کے بلدیاتی ایوان پر بھی قبضہ کرنے کے شرمناک منصوبے بنارہی ہے۔ پیپلزپارٹی کا یہ گھناؤنا عمل اس کی فاشسٹ ذہنیت کی کھلی عکاسی کررہا ہے ۔ پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت نے پہلے ہی کراچی سمیت سندھ کے تمام شہری علاقوں کے سرکاری ونیم سرکاری اداروں پر سوفیصد قبضہ کررکھا ہے اگر کراچی کے میئر اورڈپٹی میئر کے انتخابات میں پیپلزپارٹی کی حکومت نے ذرہ برابر بھی دھاندلی کی تو اسے کراچی کے عوام کسی بھی صورت میں قبول نہیں کریںگے ۔
مسلمہ جمہوری اصولوں کے تحت میئر اور ڈپٹی میئر کا حق ایوان میں اکثریت رکھنے والی جماعت کا ہی بنتا ہے لہٰذا پیپلزپارٹی کی حکومت اپنے شیطانی منصوبوں کے استعمال سے قطعی اور قطعی بازرہے