بھرپور انداز میں ہفتہ تشکر منانے پرپاکستان سمیت دنیابھرمیں موجود کارکنوں اورعوام کوایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کازبردست خراج تحسین
ایم کیوایم کے کارکنان اورمہاجروںسمیت تمام محروم ومظلوم عوام آج بھی قائدتحریک الطاف حسین کے ساتھ ہیں۔ کنوینرطارق جاوید
لندن… 24 فروری 2022ئ
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے برطانوی عدالت سے بانی وقائدجناب الطاف حسین کے باعزت بری ہونے کی خوشی میں بھرپور انداز میں ہفتہ تشکر منانے پرپاکستان سمیت دنیابھرمیں موجود کارکنوں اورعوام کوزبردست خراج تحسین پیش کیاہے۔ آج انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں وڈیوبریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کنوینر طارق جاوید نے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین کے باعزت بری ہونے پر کراچی، حیدرآباد،نوابشاہ، سکھر، میرپورخاص، ٹنڈوالہ یار، ٹنڈوجام،سکرنڈ، عمرکوٹ ، ٹنڈوآدم، سانگھڑ اور سندھ کے علاوہ پاکستان کے دیگرشہروں اور تمام اوورسیزیونٹوں ، برطانیہ، امریکہ ، کینیڈا، آسٹریلیا ، ساؤتھ افریقہ ، پرتگال، جرمنی، فرانس اوردیگرممالک میں بھی کارکنوں نے ز بردست ہفتہ تشکر منایا،خوشی میں ریلیاں نکالیں، آتشبازیاں کیں،مٹھائیاںبانٹیں ،کیک کاٹے ،طرح طرح سے اپنی خوشی کااظہارکیا، خداتعالیٰ کاشکر اداکیا، اس پر ہم تمام کارکنوں، ماؤں، بہنوں، بزرگوںبچوںکوخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ کنوینرطارق جاوید نے کہاکہ کارکنان وعوام نے دنیاکوایک بار پھردکھادیاہے کہ ایم کیوایم کے کارکنان اورمہاجروںسمیت تمام محروم ومظلوم عوام آج بھی قائدتحریک الطاف حسین کے ساتھ ہیں۔
٭٭٭٭٭