برطانوی عدالت سے قائدتحریک جناب الطاف حسین کے باعزت بری ہونے پر ''ہفتہ تشکر'' منایاجائے گا
قائدتحریک الطاف حسین کومقدمات میں بری قراردیاجاناحق اورسچائی کی فتح ہے
یہ فیصلہ تحریک کے ایک ایک کارکن ،قوم کے ایک ایک فرد اورتمام مظلوموں کی فتح ہے، یہ تمام حق پرستوں کی فتح ہے۔رابطہ کمیٹی
یہ فتح تحریک کے شہیدوں، لاپتہ ساتھیوں اور اسیروں کی بے مثال قربانیوں کی بدولت ہے۔رابطہ کمیٹی
ہفتہ تشکر کے دوران اللہ تعالیٰ کے حضور شکرانے کے نوافل ادا کئے جائیںگے، ایک دوسرے کومبارکباد دی جائے گی۔رابطہ کمیٹی
''ہفتہ تشکر'' کے سلسلے میں اوورسیزیونٹوں میں بھی تقریبات منعقد کی جائیںگی
لندن … 16 فروری 2022ئ
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے اعلان کیاہے کہ برطانوی عدالت سے قائدتحریک جناب الطاف حسین کے باعزت بری ہونے پر ''ہفتہ تشکر'' منایاجائے گا ۔اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین کومقدمات میں بری قراردیاجاناحق اورسچائی کی فتح ہے اوراس فتح پر ہم سب اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ ریز ہیں اوراس کے شکرگزارہیں۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین کے مقدمہ کی سماعت کے دوران دنیابھرمیں موجود تحریکی کارکنوں، ماؤں، بہنوں، بزرگوں ، بچوںاوربچیوں نے اللہ تعالیٰ کے حضورگڑ گڑاکردعائیںکیں، اللہ تعالیٰ نے ان دعاؤںکوقبول فرمایااورقائدتحریک الطاف حسین کوایک بارپھرسرخروکیا۔ یہ فیصلہ تحریک کے ایک ایک کارکن ، اورقوم کے ایک ایک فرد کی اورتمام مظلوموںکی فتح ہے، یہ تمام حق پرستوں کی فتح ہے۔ یہ فتح تحریک کے شہیدوں، لاپتہ ساتھیوں اور اسیروں کی بے مثال قربانیوں کی بدولت ہے۔رابطہ کمیٹی نے اعلان کیا کہ قائدتحریک الطاف حسین کے حق میں برطانیہ کی عدالت کے اس تاریخی فیصلے کی خوشی میں '' ہفتہ تشکر '' منایاجائے گا۔ اس دوران اللہ تعالیٰ کے حضور شکرانے کے نوافل ادا کئے جائیںگے، ایک دوسرے کومبارکباد دی جائے گی ، دعائیں کی جائیںگی اور تحریک کی جدوجہد کوجاری رکھنے کے عزم کااعادہ کیاجائے گا۔
''ہفتہ تشکر'' کے سلسلے میں پاکستان کے ساتھ ساتھ اوورسیزیونٹوں میں تقریبات منعقد کی جائیںگی۔
٭٭٭٭٭