Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

رکن الدین تاج شہید …ایک سچے الطافسٹ


رکن الدین تاج شہید …ایک سچے الطافسٹ
 Posted on: 5/14/2023


رکن الدین تاج شہید …ایک سچے الطافسٹ

(مصطفےٰ عزیزآبادی )
ایم کیوایم کی جدوجہد میں اب تک ہزاروں ساتھیوں نے اپنی جانوں کانذرانہ پیش کیا، ہرساتھی اپنی جگہ ایک نگینہ تھاجس نے اپنی تحریک کے مشن ومقصد اورقوم کے اجتماعی حقوق کے لئے اپنی جان قربان کردی۔ رکن الدین تاج شہید بھی انہی میں سے ایک ہیں۔ رکن الدین تاج شہید ایم کیوایم کے سینئر کارکن اورپارٹی کی مرکزی رابطہ کمیٹی کے رکن تھے۔ ان کی عمر 54سال تھی، وہ شادی شدہ تھے اور ان کے چاربچے ہیںجن میں ایک بیٹا اور تین بیٹیاں شامل ہیں۔ رکن الدین تاج کا تعلق کراچی میں ایم کیوایم کے لانڈھی سیکٹرسے تھا۔وہ زمانہ طالبعلمی سے تحریک سے وابستہ ہوئے۔ وہ تحریک کے سرگرم رکن تھے ۔تحریک کے ایک متحرک رکن کی حیثیت سے وہ تنظیم کی مختلف ذمہ داریوںپر فائز رہے ۔ وہ تنظیمی کاموں کے ساتھ ساتھ ایم کیوایم کے منتخب عوامی نمائندوں کے ساتھ بلدیاتی و عوامی مسائل کے حل کے سلسلے میںکی جانے والی سرگرمیو ںمیں بھی بھرپورحصہ لیتے ۔ وہ ایم کیوایم لانڈھی سیکٹر کے ذمہ دار بھی رہے اورعوامی نمائندوں کے کوارڈی نیٹر بھی رہے ۔ تحریک کیلئے سرگرمی سے کام کرنے پر وہ دومرتبہ گرفتار بھی ہوئے۔ 2015ء میں انہوں نے پارٹی کی طرف سے بلدیاتی انتخابات میں حصہ بھی لیا اورکورنگی ڈسٹرکٹ کے یوسی چیئرمین منتخب ہوئے اورعوام کی خدمت کی۔
  رکن الدین کی تحریکی اورعوامی خدمات کے پیش نظر 2016ء کے اوائل میں انہیں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی میں شامل کیا گیا ۔22 اگست 2016ء کے بعد جب انہوں نے یہ دیکھا کہ پی آئی بی ٹولے کی جانب سے ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین کو پارٹی کے آئین سے نکال کر ایک سازش کے تحت پارٹی کو ہائی جیک کیا جارہا ہے توانہوں نے پی آئی بی ٹولے کا ساتھ دینے سے انکار کردیا اس پاداش میں انہیں ایک مرتبہ پھر گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی۔ جب ان کیلئے پاکستان میں رہنابہت ہوگیاتو وہ حالات کے جبر کے باعث 2017ء میں اپنے بیوی بچوں سمیت پاکستان سے امریکہ آگئے اورریاست میری لینڈ کے شہربالٹی میںرہائش اختیار کرلی ۔ امریکہ آکر بھی انہوں نے تحریک سے اپنے تعلق کوقائم رکھا۔
  رکن الدین تاج شہید نے تحریک کے بانی وقائد جناب الطاف حسین کے پیغام کوپھیلانے کیلئے امریکہ سے '' وی آر الطافسٹ '' کے نام سے ایک آن لائن چینل شروع کردیا اور وہ اس چینل کے میزبان تھے ۔ اپنے پروگراموں میں وہ ایم کیوایم کے خلاف جاری ریاستی آپریشن اور مہاجروں، سندھیوں، بلوچوں سمیت تمام مظلوموں پر ہونے والے مظالم کے خلاف وہ باقاعدگی سے لائیو پروگرام پیش کرتے۔وہ اپنے پروگراموں میں مہاجروں سمیت تمام مظلوموںپر ہونے والے مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوںکے بارے میں باقاعدگی سے رپورٹس نشر کرتے اوربے خوف ہوکر بولتے ۔ ان کے مؤثر پروگراموں کی بدولت'' وی آر الطافسٹ '' نے دیکھتے ہی دیکھتے ایم کیو ایم کے کارکنوں اور ہمدردوں میں مقبولیت حاصل کرلی۔ ایم کیوایم کے رہنماؤں کے ساتھ ساتھ دیگر مظلوم قوموں کے نمائندے بھی اس پروگرام میں شریک ہوکر کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کرتے۔ یوں '' وی آر الطافسٹ '' تمام مظلوموں کا ترجمان چینل بن گیا ۔اپنے چینل میںمظلوموں کے لئے آوازبلندکرنے پرپاکستان کے خفیہ اداروںکی شکایات پر ان کے چینل کو بارباربند کرایا گیا،انہیں اکثر دھمکیاں بھی ملتیں لیکن اس تمام ترصورتحال کے باوجود انہوں نے اپناپروگرام جاری رکھا۔
رکن الدین تاج شہیداپنے آن لائن چینل کے پروگراموں کے ساتھ ساتھ پارٹی کی سرگرمیوں میں بھی بھرپوراندازمیں حصہ لیتے اورامریکہ کے کسی بھی شہر میں ایم کیوایم کا کوئی اجتماع یا مظاہرہ ہوتاوہ اس میں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ ضرور شرکت کرتے ۔
جب جنوری 2023ء میں بہادرآباد ٹولے کی جانب سے لندن میں ایم کیو ایم کی پراپرٹیزپر دائرکئے جانے والے کیس کاٹرائل شروع ہوا تورکن الدین تاج شہید نے اس کیس میں بانی وقائدتحریک الطاف حسین کے حق میں خود بھی گواہی دینے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے وکیل کے ذریعے اپنابیان عدالت میں جمع کرایا جس میں انہوںنے واضح الفاظ میں بیان کیاکہ 31اگست 2016ء کوپی آئی بی اور بہادرآبادٹولے کی جانب سے ایم کیوایم کے آئین میں کی جانے والی ترمیم اور آئین سے بانی وقائد جناب الطاف حسین کااختیارنکالنے کااقدام سراسرغلط تھااور انہوںاس اقدام کی سخت مخالفت کی تھی۔ جب تحریک کے بعض سینئر لوگ اپنے ظرف وضمیر کاسودا کرکے جناب الطاف حسین کے خلاف عدالت میں گواہی دے رہے تھے ایسے میںانہوں نے اپنے قائد کے حق میں گواہی دے کر ایک سچے الطافسٹ ہونے کاثبوت دیا۔ 
رکن الدین تاج شہیدکو4مارچ  2023ء کوقائدتحریک جناب الطاف حسین کی توثیق سے ایک بار پھر ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی میں شامل کیاگیا۔ رابطہ کمیٹی کے رکن کی حیثیت سے بھی وہ خاصے سرگرم تھے اورمختلف تنظیمی ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے اور ہر پروگرام میں شریک ہوتے ۔ وہ رابطہ کمیٹی کی وڈیو بریفنگ میں شریک ہوکرڈٹ کراپنامؤقف بیان کرتے۔ 27 اپریل 2023ء کورابطہ کمیٹی کے رکن کی حیثیت سے انہوں نے ایم کیوایم کے چاررکنی وفدکے ہمراہ واشنگٹن میں ولسن سینٹر میں انٹرنیشنل اکیڈمی آف لیٹرز کے تعاون سے پاکستان اورامریکہ کے تعلقات کے مستقبل کے موضوع پر ہونے والی ایک کانفرنس میں بھی شرکت کی اورکانفرنس کی مہمان خصوصی جنوبی ایشیا کے لئے امریکہ کی ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری خارجہ الزبتھ ہوسٹ سے بھی ملاقات کی اور انہیں ایم کیوایم اور مہاجروں کے خلاف جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں ، قائد تحریک الطاف حسین پر پابندیوں کا مقدمہ پیش کیا۔ 
ایک متحرک اورسینئر تحریکی ساتھی کی حیثیت سے میرارکن الدین تاج شہید سے رابطہ رہتا۔بدھ 3 مئی 2023ء کوپیٹ میں شدیدتکلیف کے باعث انہیں بالٹی مور کے مقامی اسپتال میں داخل کیاگیا۔رکن الدین تاج شہید سے اسپتال میں علاج کے دوران جب میری ان سے فون پر گفتگوہوئی تووہ شدید تکلیف میں ہونے کے باوجود بھی بہت باہمت اورباحوصلہ تھے۔اسپتال میں ان کی طبیعت سنبھلنے کے بجائے بگڑتی گئی ۔طبیعت مزید خراب ہونے پر انہیں ہفتہ کووینٹی لیٹر پر بھی رکھاگیا۔  ان کے اعضاء فیل ہونے لگے۔اتوارکی شب طبیعت مزید بگڑنے پر اسپتال کی انتظامیہ نے انہیں دوسرے اسپتال منتقل کرنے کافیصلہ کیا۔ اس کے لئے تمام انتظامات کئے گئے لیکن اسی دوران انہیں دل میں شدیدتکلیف بھی ہوئی۔ ڈاکٹروں نے ان کی جان بچانے کی بھرپور کوشش کی تاہم وہ جانبرنہ ہوسکے اورپانچ روز تک شدید علیل رہنے کے بعد اتوار7مئی کی شب انتقال کرگئے ۔ رکن الدین تاج شہید کو بدھ کے روزبالٹی مور کے قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔
جب رکن الدین تاج اسپتال میں زیرعلاج تھے ، اس دوران قائدتحریک جناب الطاف حسین رکن الدین تاج کے اہل خانہ اورایم کیوایم کے مقامی ذمہ داروں سے مسلسل رابطے میں رہے اوراہل خانہ کی ہمت بندھاتے رہے۔وہ کارکنوںسے رکن الدین کی صحتیابی وزندگی کی دعائیں کرنے کی اپیلیں کرتے رہے۔ رکن الدین کی ناگہانی وفات پر جناب الطاف حسین شدیدصدمے سے دوچار ہوئے ۔ جناب الطاف حسین نے رکن الدین تاج مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور انہیں دلاسہ دیا۔ جناب الطاف حسین نے رکن الدین تاج کو شہید اور ایک سچا الطافسٹ قراردیااورانہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ 
رکن الدین تاج شہید کی شہادت ایم کیوایم کے کارکنوںاورہمدردوں کے لئے کسی سانحہ سے کم نہیں۔ ان کیلئے ہردل غمزدہ اوررنج والم سے دوچار ہے۔رکن الدین تاج شہیدکوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے امریکہ، برطانیہ،کینیڈا، پاکستان اور دنیا بھر میں قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد کئے گئے اورتحریک کے کارکنوں، ماؤں بہنوں، بزرگوںاوربچوں نے شہیدکوخراج عقیدت پیش کیا۔ 
رکن الدین تاج شہیدنے تحریک کے مشن ومقصد کی اس جدوجہد میںجو قربانیاں دی ہیں وہ ہمیشہ یاد رکھی جائیںگی۔وہ ایک سچے الطافسٹ اوروفاپرست تھے اوراسی حیثیت سے یادرکھے جائیںگے۔ ہم سب دعاگوہیں کہ اللہ تعالیٰ رکن الدین تاج شہید کے درجات بلندفرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے ۔ آمین ، ثمہ آمین

٭٭٭٭٭



12/22/2024 4:03:20 AM