Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

رکن الدین تاج شہید تحریک اورقوم کاایک قیمتی اثاثہ تھے جوہم سے چھین لیاگیا۔الطاف حسین


 رکن الدین تاج شہید تحریک اورقوم کاایک قیمتی اثاثہ تھے جوہم سے چھین لیاگیا۔الطاف حسین
 Posted on: 5/14/2023


 رکن الدین تاج شہید تحریک اورقوم کاایک قیمتی اثاثہ تھے جوہم سے چھین لیاگیا۔الطاف حسین
رکن الدین شہید کی اچانک وفات کے اسباب جاننے کیلئے تحقیقات کررہے ہیں۔الطاف حسین
 رکن الدین شہیدایک سچے وفاپرست ساتھی تھے، انہوں نے کٹھن اورمشکل حالات میں بھی ثابت قدمی کامظاہرہ کیا۔الطاف حسین
 ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کا انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں رکن الدین تاج شہیدکے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کے موقع پر اظہارخیال

لندن  …  14 مئی 2023ئ
ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ رکن الدین تاج شہید تحریک اورقوم کاایک قیمتی اثاثہ تھے جوہم سے چھین لیاگیا۔ انہوںنے یہ بات ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں ایم کیوایم کے سینئرکارکن، رابطہ کمیٹی کے رکن ، فیس بک چینل '' وی آر الطافسٹ'' کے میزبان رکن الدین تاج شہیدکے ایصال ثواب کے لئے کی جانے والی قرآن خوانی کے موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے کہی۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ رکن الدین تاج شہیدایک سچے وفاپرست ساتھی تھے، انہوں نے کٹھن اورمشکل حالات میں بھی ثابت قدمی کامظاہرہ کرتے ہوئے تحریکی کام کوجاری رکھا، جب جب تحریک میں آزمائش کے دور آئے اورفوج اورآئی ایس آئی نے تحریک کے لوگوںکی وفاداریاں خریدیں،وہ ثابت قدم رہے، 19جون 1992ء کے آپریشن کے دوران حقیقی دہشت گردوں نے ان پرفائرنگ کرکے انہیں زخمی بھی کیا۔ 22  اگست 2016ء کے بعد بھی جب تحریک میں غداریاں کرائی گئیں تووہ غداروں کی صف میں شامل نہ ہوئے اور حالات کے جبرکے باعث اپنی فیملی سمیت امریکہ پہنچ گئے۔ امریکہ پہنچ کربھی رکن الدین  شہید نے تحریک کاکام جاری رکھا، وہاں '' وی آر الطافسٹ '' چینل بھی شروع کیا۔ان کی تنظیمی خدمات اورمحنت ولگن کودیکھتے ہوئے انہیں دوبارہ رابطہ کمیٹی میں شامل کیاگیا اوروہ اپنی جاب کے دوران بھی ساتھیوں سے رابطے میں رہتے اورفعالیت سے کام کرتے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ رکن الدین تاج شہید کو 3مئی کواچانک پیٹ میں شدیدتکلیف ہوئی جو اس سے پہلے کبھی نہیں ہوئی، اس دوران میری ان سے بات ہوئی،میرافیملی سے رابطہ رہا،وہ پانچ روز تک زیرعلاج رہے، ان کے جسم کے اعضاء فیل ہوئے اوروہ انتقال کرگئے۔ اس کے بعد امریکہ میں ساتھیوںکونامعلوم نمبروںسے دھمکی آمیز فون بھی موصول ہوئے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ہم رکن الدین شہید کی اس اچانک وفات کے اسباب جاننے کے لئے تحقیقات کررہے ہیں، ڈاکٹروںنے بھی رکن الدین شہید کی میت کا کیمیکل تجزیہ کیاہے ہمیں اسکی رپورٹ کاانتظار ہے۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ہمیں لگتاہے کہ جیسے بلوچ صحافی ساجد بلوچ کو سوئیڈن ، بلوچ انسانی حقوق کی سرگرم رکن کریمہ بلوچ کوکینیڈااورصحافی ارشد شریف کوکینیا میں شہید کیا
 گیااسی طرح رکن الدین کوبھی شہید کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ رکن الدین تاج شہید تحریک اورقوم کاایک قیمتی اثاثہ تھے جوہم سے چھین لیا گیا۔جناب الطاف حسین نے تمام رکن الدین شہید کے لئے خود فاتحہ خوانی کرائی اورتمام ساتھیوں سے بھی کہاکہ وہ رکن الدین شہید کے لئے خصوصی دعائیں کریں۔ 
٭٭٭٭٭



12/22/2024 4:13:06 AM