Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جاگیردارانہ نظام کی محافظ ملٹری اسٹیبلشمنٹ نے ایم کیوایم کوختم کرنے کیلئے اس کے اندر گروپ بنائے ۔الطاف حسین


 جاگیردارانہ نظام کی محافظ ملٹری اسٹیبلشمنٹ نے ایم کیوایم کوختم  کرنے کیلئے اس کے اندر گروپ بنائے ۔الطاف حسین
 Posted on: 5/7/2023 1

جاگیردارانہ نظام کی محافظ ملٹری اسٹیبلشمنٹ نے ایم کیوایم کوختم
 کرنے کیلئے اس کے اندر گروپ بنائے ۔الطاف حسین
ضمیرفروشوں کے غنڈہ عناصر ریاستی سرپرستی میں ایم کیوایم کے
 کارکنوں اور عوام کودہشت گردی کانشانہ بنارہے ہیں
کارکنان و عوام کے دل آج بھی الطاف حسین کے ساتھ دھڑکتے ہیں
ایم کیوایم مڈل ایسٹ کے کارکنوں کے اجتماع سے خطاب 

لندن …  7مئی 2023ئ
ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ ہم نے تمام مظلوم قوموں کوساتھ ملاکر ملک سے کرپٹ اورفرسودہ جاگیردارانہ نظام ختم کرنے کی جدوجہد شروع کی تو جاگیردارانہ نظام کی محافظ ملٹری اسٹیبلشمنٹ نے ایم کیوایم کوختم کرنے کیلئے اس کے اندر گروپ بنائے اورآج بھی ایم کیوایم کوصفحہ ہستی سے مٹانے کیلئے ہرحربہ استعمال کیا جارہاہے۔ انہوں نے یہ بات مڈل ایسٹ کی ایک ریاست میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجتماع میںتحریک کے کارکنوں اوران کے اہل خانہ نے شرکت کی جن میں خواتین اوربچے بھی شریک تھے ۔جناب الطاف حسین نے اپنے خطاب میںبرصغیرپر انگریزوں کے قبضے اور برصغیر کی آزادی کیلئے لڑی جانے والی جنگوں اور آزادی کی تحریکوں کی تاریخ پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ برصغیرمیں مسلمان ہزاروں سال سے رہتے آئے تھے ،وہ ہندوستان میں دوسری بڑی اکثریت تھے لیکن بٹوارے سے نہ صرف جغرافیہ تقسیم ہوا بلکہ مسلمانوں کی اکثریت بھی تین حصوں میں تقسیم ہوگئی۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے بزرگوں نے پاکستان کے حوالے سے جوخواب دیکھے تھے وہ قیام پاکستان کے بعد بری طرح چکناچورہوگئے کیونکہ آزادی کے بعدپاکستان پر ان عناصر نے ملک پر اپناتسلط قائم کرلیاجوتحریک آزادی کے مخالف اورانگریزوں کے ایجنٹ تھے ،جنہوں نے آزادی کے لئے جدوجہد کرنے والوں کی مخبریاں کی تھیں اور ان کاقتل کیاتھا۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ہمارے بزرگوں نے پاکستان کے لئے اپناسب کچھ قربان کیاتھالیکن پاکستان کیلئے اپناسب کچھ لٹانے کے باوجود ان کی حب الوطنی کو شک کی نگاہ سے دیکھاگیااوروہ عناصر جوقیام پاکستان کے مخالف تھے پاکستان پرقابض ہوگئے اورآج تک قابض ہیں اورانہوں نے بانیان پاکستان کو زیادتیوں کا نشانہ بنایا۔جناب الطاف حسین نے کہا کہ ہم نے مہاجروں کے ساتھ کی جانے والی ناانصافیوں کے خلاف 1978ء میں آل پاکستان مہاجر اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن اورپھر1984ء میں مہاجر قومی موومنٹ بنائی تو ہماری آواز سننے کے بجائے ہمیں ریاستی مظالم کا نشانہ بنایا گیا ، مہاجروںکاقتل عام کیاگیا لیکن تمام تر زیادتیوں اور قتل عام کے باوجود ہمیں دبایانہیں جاسکا۔ ہم نے 1997ء میں ایم کیوایم کادائرہ پورے ملک میں پھیلانا چاہااور تمام محروم و مظلوم قوموں کوساتھ ملاکر ملک سے کرپٹ اورفرسودہ جاگیردارانہ نظام ختم کرنے کی جدوجہد شروع کی تو جاگیردارانہ نظام کی محافظ ملٹری اسٹیبلشمنٹ نے ایم کیوایم کوختم کرنے کیلئے اس کے اندر گروپ بنائے ، ایم کیوایم سے نکالے گئے افراد پر مشتمل حقیقی بنائی گئی ، جب حقیقی ناکام ہوگئی تو 2016ء میں ایم کیوایم کے کچھ اور لوگوں کو مال ودولت اور طرح طرح کی پیشکشیں کرکے اور ان کے ظرف وضمیر خرید کرپہلے پی ایس پی اورپھرایم کیوایم پاکستان بنائی گئی ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم کوختم کرنے اورمہاجر عوام کوبندوق کی نوک پر خاموش کرنے کیلئے ریاستی جبر کا ہرحربہ اختیار کیا گیا لیکن تمام تر ہتھکنڈوں کے باوجودعوام کے دلوں سے ایم کیوایم اور الطاف حسین کی محبت کوختم نہیں کیا جاسکا اورانہوں نے میری اپیل پر ہر الیکشن کابائیکاٹ کیا۔ آج بھی ضمیرفروشوں کے غنڈہ عناصر ریاستی اداروں کی سرپرستی میں ایم کیوایم کے کارکنوں اور عوام کو دہشت گردی کانشانہ بنارہے ہیں ،کارکنان و عوام یہ سب کچھ برداشت کر رہے ہیں اور ان کے دل آج بھی الطاف حسین کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ آج ایک اورعرب ریاست میں ایم کیوایم کے یونٹ کاقیام اس بات کا ثبوت ہے کہ ایم کیوایم تمام ترسازشی ہتھکنڈوں کے باوجود نہ صرف قائم ہے بلکہ فروغ پارہی ہے ۔ انہوں نے کارکنوںسے کہاکہ اللہ تعالیٰ حق کے راستے پر چلنے والوں کا امتحان لیتاہے، ہمیں چاہیے کہ ہم ثابت قدمی کے ساتھ اپنی جدوجہد کرتے رہیں، مایوس ہونے کی قطعی ضرورت نہیں، مجھے اللہ تعالیٰ کی ذات پر کامل یقین ہے کہ ہمارے شہیدوںکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیںگی اور مہاجروں کوان کا اپنا سائبان ضر ورملے گا۔ 
٭٭٭٭٭



1/4/2025 11:42:48 PM